ریلائنس جیو نے مغربی یو پی سرکل میں 4 لاکھ سے زیادہ گاہک کا اضافہ کیا

دوسری جانب اس کے برخلاف مواصلاتی شعبے کی بڑی کمپنی اور اترپردیش مغربی سرکل میں سب سے زیادہ گاہک کی بنیاد رکھنے والی ووڈا فون۔ آئیڈیا نے اسی مدت میں 2 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ گاہکوں سے ہاتھ دھویا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میرٹھ: ریلائنس جیوز کا نئے گاہک جوڑنے میں دیگر مواصلاتی کمپنیوں کے مقابلے دبدبہ برقرار ہے اور کمپنی نے اترپردیش مغربی سرکل میں اس برس فروری میں سب سے زیادہ چار لاکھ سے زیادہ گاہک اپنے ساتھ جوڑے ہیں۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی پیر کو جاری رپورٹ سے واضح ہوئے اعداد و شمار میں جیو نے بڑے نیٹ ورک اور کفایتی پلان کے سبب فروری میں چار لاکھ 81 ہزار صارفین کا اضافہ کیا تھا۔ کمپنی کے اس شعبے میں ایک کروڑ95 لاکھ 73 ہزار 971 گاہک ہوگئے ہیں۔ اس کے مقابلے ایئر ٹیل اور بی ایس این ایل اس مدت میں بالترتیب ایک لاکھ 61 ہزار اور 18 ہزار نئے صارفین جوڑ سکے ہیں۔ دوسری جانب اس کے برخلاف مواصلاتی شعبے کی بڑی کمپنی اور اترپردیش مغربی سرکل میں سب سے زیادہ گاہک کی بنیاد رکھنے والی ووڈا فون۔


آئیڈیا نے اسی مدت میں دو لاکھ 47 ہزار سے زیادہ گاہکوں سے ہاتھ دھویا ہے۔ فروری میں کل ملاکر اترپردیش مغربی سرکل میں تقریباً تین لاکھ 33 ہزار نئے گاہکوں کا اضافہ ہوا۔ پورے ملک میں گاہک جوڑنے کے معاملے میں جیو باقی کمپنیوں سے کافی آگے رہا۔ جیو نے فروری ماہ میں 62 لاکھ 57 ہزار 587 سے زیادہ گاہکوں کا اضافہ کیا اور اس کے صارفین کی تعداد 38 کروڑ 28 لاکھ 29 ہزار 164 پر پہنچ گئی ہے۔

ایئرٹیل کے نیٹ ورک پر 9 لاکھ 22 ہزار 946 اور سرکاری کمپنی بی ایس این ایل نے قریب چار لاکھ 39 ہزار 318 صارفین کا اضافہ کیا۔ اس کے گاہکوں کی تعداد بالترتیب 329074944 اور 11968504 پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں ووڈا۔ آئیڈیا کی حالت خراب رہی اور فروری میں کمپنی کے نیٹ ورک کو 34 لاکھ 67 ہزار 393 گاہک چھوڑکر چلے گئے اور اس کے کل گاہک 325521814 رہ گئے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اترپردیش مغرب میں جیو کی تیز رفتاری میں تعاون دینی والی ایک اہم وجہ کمپنی کا مضبوط اور سب سے بڑا 4 جی نیٹ ورک ہونا ہے۔


نئے اسمارٹ فون خریداروں کے لئے جیو سب سے پسندیدہ 4 جی آپریٹر بنتا جا رہا ہے۔ جیو فون (انڈیا کا اسمارٹ فون) نے اترپردیش مغرب کے دیہی علاقوں میں گرفت بنالی ہے۔ یہ اترپردیش مغرب میں فیچر فون بازار کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون ہے۔ جیو دیہی افراد کی پہلی پسند بن گیا ہے۔ خاص کر ان گاؤں والوں کی جو 4 جی نیٹ ورک کی تیز اسپیڈ کا مزدہ لینا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس مہنگے اسمارٹ فون خریدنے کی گنجائش نہیں ہے۔ ٹرائی کے اعداد و شمار کے مطابق جیو مسلسل سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ سب سے تیز 4 جی ٹیلی کام آپریٹر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔