ریلائنس انڈسٹریز کے نتائج مارکیٹ توقعات سے بہتر

آر آئی ایل نے گزشتہ رات 2020۔21 کی دوسری سہ ماہی کے نتائج میں 9567 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا۔ اگرچہ یہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی سے 15 فیصد کم ہے لیکن مارکیٹ تجزیہ کاروں کے اندازوں سے کہیں بہتر ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مکیش امبانی کے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے پٹروکیمیکل کاروبار کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ عالمی وبا کووڈ -19 کا اثر ضرو رہا لیکن گروپ کی دیگر کمپنیوں نے تجارتی تجزیہ کاروں اور بازار کے پنڈتوں کے اندازوں کو مسترد کرتے ہوئے کاروبار اور خالص منافع میں اضافہ حاصل کیا۔ آر آئی ایل نے جمعہ کو دیر رات 2020۔21 کی دوسری سہ ماہی کے نتائج میں 9567 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا۔ اگرچہ یہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی سے 15 فیصد کم ہے لیکن مارکیٹ تجزیہ کاروں کے اندازوں سے کہیں بہتر ہے۔

بلومبرگ کے معروف تجزیہ کاروں کی رائے تھی کہ ریلائنس کا منافع لگ بھگ 9017 رہے گا۔ اس کے برعکس کمپنی نے ایک بار پھر 10000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا جو مستحکم منافع تھا۔ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں مجموعی خالص منافع 28 فیصد اضافے سے 10602 کروڑ روپے ہوگیا۔ مکیش امبانی کے نئے کاروبار ریلائنس ریٹیل اور جیو پلیٹ فارمز کی گزشتہ سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کی کنسولیڈیٹڈ آمدنی 27.2 فیصد اضافے سے 128285 کروڑ روپے ہوگئی۔


دنیا بھر میں ایندھن اور خام تیل کے نرخوں کی مانگ میں ان حالات میں زبردست گراوٹ درج کی گئی تھی اس کا اثر ریلائنس کے تیل اور گیس کے کاروبار پر بھی پڑا۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر جون سہ ماہی کے مقابلہ ستمبر سہ ماہی کے لئے مجموعی خالص منافع میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

آر آئی ایل کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا ’’ہم نے پیٹرو کیمیکلز اور خوردہ طبقے میں اچھی بہتری لائے ہیں، جیو میں ہمارے کاروبار میں مستقل طور پر تقویت ملی ہے اور مجموعی طور پر ہم نے اس سہ ماہی میں پچھلے سہ ماہی سے بہتر نتائج پیش کیے ہیں۔ ہمارے او ٹی سی کاروبار میں طلب کی سطح میں بہتری آئی ہے۔ زیادہ تر مصنوعات کی صورت میں، گھریلو طلب ایک بار پھر کووڈ سے پہلے کی ابتدائی سطح پر آگئی ہے۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن ڈاؤن کے خاتمے کے بعد خوردہ کاروبار کے حالات معمول پر آ گئے اور اہم صارف سامان کی طلب میں اضافہ ہوا۔ پچھلے چھ مہینوں میں ہم نے جیو اور خوردہ کاروبار کے ساتھ ساتھ ریلائنس خاندان میں کچھ بااثر اسٹریٹجک اور مالی سرمایہ کاروں سے خاطر خواہ سرمایہ اکٹھا کیا ہے۔ ہندوستان کی ترقی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، ہم نے اپنے تمام کاروباروں میں تیزی سے ترقی کا ہدف طے کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔