پی این بی گھوٹالہ: آر بی آئی کی LOU اور LOC جاری کرنے پر روک

پی این بی گھوٹالہ پر تنقید کا سامنا کر رہے ریزرو بینک نے تمام بینکوں کے ایل او یو اور ایل او سی جاری کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی غیر ملکی سامان درآمد کرنے پر عائد کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پنجاب نیشنل بینک کے 12،700 کروڑ کے گھوٹالے کے منظر عام پر آنے کے بعد نیند سے جاگتے ہوئے ریزرو بینک آف انڈیا نے تمام بینکوں کے لیٹر آف انڈر اسٹینڈنگ یعنی ایل او یو اور لیٹر آف کریڈٹ یعنی ایل او سی جاری کرنے پر فوری طور پر روک لگا دی ہے۔ انہیں ایل او یو اور ایل او سی کی بنیاد پر کمپنیوں کو ہندوستان میں مال درآمد کرنے کے لئے قرض فراہم کیا جاتا ہے۔

غورطلب ہے کہ نیرو مودی اور میہل چوکسی کی کمپنیوں نے ایل او یو اور ایل او سی کے ذریعہ ہی پی این بی کو ہزاروں کروڑ کا چونا لگا دیا تھا۔ ایجنسیاں ان دونوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں جوکہ معاملہ اجاگر ہونے سے قبل ہی ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

آر بی آئی نے منگل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے کہا کہ بینکوں کے لئے موجودہ رہنما ہدایات یعنی اصولوں کا جائزہ لینے کے بعد کاروبار کے لئے اشیاء درآمد کرنے کے حوالہ سے ایل او یو اور ایل او سی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیکن ملک کے اندر کاروبار کرنے کے لئے ایل او سی اور بینک گارنٹی کا نظام غیر تبدیل رہے گا۔

پی این بی گھوٹالہ: آر بی آئی کی LOU اور LOC جاری کرنے پر روک
ایل او یو اور ایل او سی پر پابندی عائد کرنے والا نوٹیفکیشن

واضح رہے کہ 14 فروری کو پنجاب نیشنل بینک نے سیبی اور بامبے اسٹاک ایکسچینج کو 11،421 کروڑ روپے کے گھوٹالہ کی معلومات دی۔ یہ گھوٹالہ پی این بی کی ممبئی میں واقع بریڈی ہاؤس برانچ میں ہوا۔ مزید تحقیقات میں معلوم چلا کہ یہ گھوٹالہ تقریبا 12،700 کروڑ رو روپے کا ہے۔ اس گھوٹالہ کے اہم ملزمان نرو مودی اور مہول چوکسی ہیں۔ پی این بی کے مطابق اس گھوٹالے میں نیرو مودی اور میہل چوكسي کی تین ڈائمنڈ کمپنیوں ڈائمنڈ آر یو ایس، ، سولر ایکسپورٹس اور اسٹیلر ڈائمنڈس شامل ہیں۔ جب ان کمپنیوں نے 16 جنوری کو غیر ملکی سپلائرز کو ادا کرنے کے لئے مختصر مدت کے کریڈٹ فراہم کئے گئے تو بینک گھوٹالہ کا انکشاف ہوا۔ ابھی تک کے انکشاف کے مطابق بینک نے کوڈ پر مبنی سویسٹ سسٹم کے ذریعہ ایل او یو جاری کئے تھے۔ اسی بنیاد پر کمپنیاں قرض لیتی رہیں۔ پی این بی کے کچھ لوگوں نے فرضی طریقہ سے یہ لیٹر آف انڈر ٹیکنگ دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Mar 2018, 8:54 PM