پارٹی کے ملازمین کے گھر پر چھاپے قابل مذمت: کانگریس

کانگریس نے پارٹی کے اکاؤنٹ کے سیکشن کے کئی ملازمین کے گھروں پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپے کو بدلے کے جذبے سے کی گئی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی کے اکاؤنٹ کے سیکشن کے کئی ملازمین کے گھروں پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپے کو بدلے کے جذبے سے کی گئی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے شرمناک کام کر رہی ہے۔

کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا کر خوف اور دہشت کا ماحول پیدا کرنے میں لگی ہے۔ اب اس نے مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ پارٹی کے تنخواہ دار ملازمین کے گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے اکاؤنٹ محکمہ کے عملے کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں جس کی وجہ سے اکاؤنٹ محکمہ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت بدنیتی سے کام کر رہی ہے اور یہ ملک کی سیاست کے لئے تشویش کی بات ہے۔ اگر حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے ناانصافی کرتی ہے تو یہ جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام اس پارٹی کی حکومت کر رہی ہے جس نے خود 60 ہزار کروڑ روپے انتخابات میں خرچ کئے ہیں۔ یہ پیسہ کہاں سے آیا اس کی کسی کو معلومات نہیں ہے لیکن وہاں کوئی نہیں پوچھتا ہے۔

شرما نے کہا ’’حکومت انتقامی اور بدنیتی سے کام کر رہی ہے، یہ واضح ہے۔ جس پارٹی نے اتنا پیسہ انتخابات میں خرچ کیا ہو، جتنا ریکارڈ میں ہے، ویسے خرچ ہونے والا پیسہ اس سے بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔ یہ کون سا پیسہ تھا۔ ہمارے تنخواہ پانے والے ملازمین ہیں اور بہت بڑی تنخواہ پر کام نہیں کرتے ان کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں تکلیف دی جا رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس والے ملازمین کے گھر پر بیٹھ گئے ہیں۔ کسی کی بچی کی شادی ہے۔ یہ کوئی بڑے بڑے دولت مند نہیں ہیں، یہ تو پارٹی کا اکاونٹس رکھنے والے لوگ ہیں۔ ایسا ظلم ہم نے نہیں دیکھا‘‘۔ پارٹی کی تنظیم یوتھ کانگریس اور طلبہ تنظیم انڈین نیشنلاسٹوڈینٹس یونین (این ایس یو آئی) کے کارکنوں نے اس کے خلاف وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی رہائش گا کے باہر مظاہرہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔