بینک ملازمین کی ہڑتال کو راہل گاندھی کی حمایت، ’مالی سلامتی سے سمجھوتہ کر رہی مودی سرکار‘

راہل گاندھی نے کہا کہ سرکاری شعبے کے بینکوں کو بیچ کر ملک کی مالی سلامتی کے ساتھ ایک سنجیدہ سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔ میں ان بینک ملازمین کے ساتھ کھڑا ہوں جو ہڑتال پر ہیں۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بینکوں کی نجکاری (پرائیویٹائزیشن) کے خلاف ہڑتال کر رہے بینک ملازمین کو حمایت دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پبلک سیکٹر کے بینکوں کو بیچ کر ملک کی مالی سلامتی کے ساتھ سنجیدہ سمجھوتہ کر رہی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "حکومت منافع کی نجکاری کر رہی ہے اور نقصانات کو قومی شکل دے رہی ہے۔" سرکاری شعبے کے بینکوں کو بیچ کر ملک کی مالی سلامتی کے ساتھ ایک سنجیدہ سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔ میں ان بینک ملازمین کے ساتھ کھڑا ہوں جو ہڑتال پر ہیں۔


خیال رہے کہ عوامی شعبہ کے مزید دو بینکوں کی نجکاری کی تجویز کے خلاف سرکاری بینکوں کے ملازمین کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے۔ پیر کے روز ہڑتال کے پہلے دن بینکنگ امور متاثر ہوئے تھے۔ اس ہڑتال کے پیش سرکاری شعبہ کے بینکوں میں نقد رقومات کے اخراج، نقد رقومات جمع کرنے اور کاروباری لین دین پر برا اثر پڑا تھا۔ آج بھی یہ تمام خدمات متاثر ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Mar 2021, 1:11 PM