عوام کو بجٹ سے کیا امیدیں؟

روزگار کے زیادہ مواقع پیداکرنے کے لئے نئی پالیسی بنائی جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ٹیکس

  • انکم ٹیکس پر ملنے والی چھوٹ 2.5 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کی جائے۔
  • انکم ٹیکس کے زمروں میں چھوٹ کو بڑھایا جائے ۔
  • جہاں 10 فیصد ٹیکس لگتا ہے اسے 5 سے 7 فیصد کر دیا جائے۔

گھر

  • ہوم لون پر ملنے والی چھوٹ کو بڑھایا جائے۔
  • اسٹامپ ڈیوٹی میں راحت دی جائے۔
  • ریئل اسٹیٹ کو جی ایس ٹی میں شامل کیا جائے۔

روزگار

  • روزگار کے زیادہ مواقع پیداکرنے کے لئے نئی پالیسی بنائی جائے۔
  • نیا کاروبار شروع کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

پٹرول -ڈیزل

  • پٹرول -ڈیزل پر لگنے والی ایکسائز ڈیوٹی کو کم کیا جائے تاکہ قیمتیں کم ہو سکیں۔
  • پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کے اقدام کئے جائیں۔

بچت

  • سرمایہ کاری(سیکشن 80 سی کے تحت ) میں ملنے والی چھوٹ کو 2 لاکھ سے زیادہ کیا جائے۔
  • اس اسکیم میں موجودہ اسکیم کے علاوہ لو رسک بانڈ اسکیمز کو بھی شامل کیا جائے۔

کار

  • کاروں پر لگنے والے جی ایس ٹی ریٹ کو کم کیا جائے۔
  • الیکٹرک کاروں کو فروغ دیا جائے۔

ریلوے

  • ریل کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے جدید تکنیک کا استعمال کیا جائے۔
  • ریل ٹکٹ کی بکنگ کو سستہ کیا جائے۔
  • آن لائن بکنگ پر رعایت فراہم کی جائے۔

صحت

  • کمپنیوں کی طرف سے دئیے جانے والے میڈیکل الاؤنس پر چھوٹ بڑھائی جائے۔
  • نجی اسپتالوں کو جواب دہ بنایا جائے ۔
  • صحت کے خرچ کو کم کرنے کے لئے قدم اٹھائے جائیں۔

سینئر سٹیزن

  • بزرگ شہریوں کےلئے پنشن پلان کو آسان بنایا جائے۔
  • این پی ایس پر ملنے والی ٹیکس چھوٹ کا دائرہ بڑھایا جائے۔
  • سینئر سٹیزنوں کے لئے انکم ٹیکس کی حد کو بڑھایا جائے۔

تعلیم

  • ایجوکیشن لون کی شرح سود پر ملنے والی چھوٹ کو موجودہ 8 سال سے بڑھانے کی ضرورت۔
  • ملک میں تعلیمی شعبہ کی حالات کو سدھارنے کے لئے بجٹ میں اضافہ۔
  • سرو شکشا جیسے منصوبوں کو رفتار دی جائے۔

زراعت

  • کسانوں کی آمدنی کو دوگنی کرنے کے لئے کم سے کم سپورٹ پرائس دیا جائے۔
  • زراعت میں استعمال ہونے والی جراثیم کش دوائیں سمیت دیگر چیزوں کو سستہ کیا جائے۔

کیش لیس لین دین

  • کارڈ سے ادائیگی پر 2000 تک کے لین دین پر چھوٹ دی جاتی ہے اس حد کو بڑھایا جائے۔
  • ریلوے میں ٹکٹ بک کرنے کے دوران ایم ڈی آر چارج سے چھوٹ دی جائے۔

بیمہ

  • ہیلتھ اور انشورنس کو لازمی کیا جائے اور پریمیم ٹیکس پر چھوٹ دی جائے۔
  • انشورنس کے تئیں لوگوں میں رجحان بڑھانے کے لئے بجٹ میں اعلان کیا جائے۔

بجلی

  • بجلی سستی کی جائے تاکہ بجلی پر ہونے والے خرچ کو کم کیا جا سکے۔

جی ایس ٹی

  • جی ایس ٹی سلیب کو کم کیا جائے۔
  • جی ایس ٹی کو چھوٹے تاجروں کے لئے آسان بنانے کے لئے اقدام اٹھائے جائیں۔
  • بینکوں کی حفاظت کے لئے انتظامات کئے جائیں۔
  • بجٹ میں رقم کی حفاظت کے لئے کوئی اعلان کیا جائے تاکہ لوگ بینک میں رکھے پیسے کے تعلق سے پرسکون رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔