پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار، ممبئی میں پٹرول کے دام 108 روپے کے قریب

ملک میں اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔

ہفتے کے روز گھریلو پٹرول کی قیمتوں میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا جس سے دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں اس کی قیمت نئی سطح پر آگئی ، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

جمعرات کو پٹرول 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ ایک نئے ریکارڈ پر پہنچ گیا اور ڈیزل 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ دہلی میں ہفتے کے روز اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 101.84 روپے اور ممبئی میں یہ 107.83 روپے فی لیٹر تھی۔

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں :

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 101.84 ————— 89.87

ممبئی ————— 107.83 ————— 97.45

چنئی ————— 102.49 ————— 94.39

کولکاتا ———— 102.08 —————— 93.02

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔