ایک ہفتے میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ
اس ایک ہفتے پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت 76,908 روپے فی 10 گرام تھی جو جمعہ کو گر کر 75,377 روپے فی 10 گرام پر آ گئی۔
اس ہفتے سونا اور چاندی خریدنے والے صارفین کی چاندی رہی ہے اور شائد اگلے ہفتے بھی رہے گی۔ گزشتہ ہفتے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرس ایسوسی ایشن’ابجا‘ (IBJA) کے اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے ایک ہفتے میں، سونے کی قیمتوں میں فی 10 گرام 1,531 روپے اور چاندی کی قیمت میں 4,382 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے۔
ابجا کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس ہفتے (16 دسمبر سے 20 دسمبر 2024) کے دوران پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت 76,908 روپے فی 10 گرام تھی جو جمعہ کو گر کر 75,377 روپے فی 10 گرام پر آ گئی۔ ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہا تاہم مجموعی طور پر یہ خریداروں کے لیے منافع بخش صورتحال بن گئی۔
یومیہ قیمت کی بات کریں تو 16 دسمبر 2024 کو فی 10 گرام قیمت 76,908 روپے تھی۔ 17 دسمبر 2024 کو یہ قیمت 76,362 روپے فی 10 گرام ہوگئی۔ اس کے بعد 18 دسمبر 2024 کو 10 گرام سونے کی قیمت 76,658 روپے ہوگئی۔ جبکہ 19 دسمبر 2024 کو یہ قیمت 76,013 روپے تھی۔20 دسمبر 2024 کو یہ قیمت 75,377 روپے فی 10 گرام ہوگئی۔
اس ہفتے چاندی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جہاں پیر کو چاندی کی قیمت 89,515 روپے فی کلو تھی، وہیں جمعہ کو یہ گھٹ کر 85,133 روپے فی کلو پر آ گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔