مہنگائی کی مار! ’میک ڈونلڈ‘ کے بعد ’سب وے‘ کا اقدام، کھانوں میں ’ٹماٹر‘ کا استعمال بند

ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمتوں کے درمیان فاسٹ فوڈ ریستراں فرینچائزی سب وے نے اپنے کھانوں میں اس بیش قیمتی سرخ سبزی کا استعمال بند کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>فوڈ چین سب وے / Getty Images</p></div>

فوڈ چین سب وے / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمتوں کے درمیان فاسٹ فوڈ ریستراں فرینچائزی سب سے نے اپنے کھانوں میں اس بیش قیمتی سرخ سبزی کا استعمال بند کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب وے نے ٹماٹر کی فراہمی کے بحران کے درمیان اپنے سینڈ وچ اور سلاد میں ٹماٹر کا استعمال بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔ اس سے پہلے مشہور فوڈ چین میک ڈونلڈ نے بھی اسی طرح کا فیصلہ لیا تھا۔

اس اقدام کے بعد دہلی کے ہوائی اڈے کے ٹرمینل میں واقع سب وے اسٹور پر گاہکوں کو نمایاں طور پر ٹماٹروں کی عارضی عدم دستیابی کی اطلاع دی گئی۔ نوئیڈا کے سیکٹر 16 آؤٹ لیٹ پر سب وے کے ایک ملازم نے بتایا کہ سپلائر محدود مقدار میں ٹماٹر سپلائی کر رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا۔


انہوں نے کہا ’’ریٹ زیادہ ہیں اور دہلی-این سی آر میں ٹماٹر اور دیگر سبزیاں سپلائی کرنے والا سپلائر عدم دستیابی کی وجہ سے محدود مقدار میں ٹماٹر لا پار رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک ٹماٹروں والے کھانے پیش کر رہے تھے لیکن اب ٹماٹروں کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔‘‘

ملازم نے مزید دعویٰ کیا کہ دہلی اور اس کے آس پاس کے تمام اسٹورز ایسی ہی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں، دہلی میں میک ڈونلڈز نے ٹماٹر کی خریداری کے عمل کے دوران معیار کے خدشات کی وجہ سے اپنی مصنوعات میں ٹماٹروں کی عدم دستیابی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا تھا۔


دہلی میں میکڈونلڈز کے ایک آؤٹ لیٹ کے باہر ایک نوٹس میں لکھا گیا ہے ’’پیارے صارفین، ہم آپ کو بہترین اجزاء کے ساتھ بہترین کھانا پیش کرنے کے لیے ہمیشہ پرعزم ہیں۔ ہماری پوری کوششوں کے باوجود، ہم اتنے ٹماٹر حاصل کرنے میں ناکام ہیں جو عالمی سطح پر ہمارے سخت معیار کی جانچ کو پورا کرتے ہیں۔ لہذا فی الحال ہم آپ کو بغیر ٹماٹر والے کھانے پیش کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سے ہونے والی پریشانی کے لیے ہمیں افسوس ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔