پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، عوام بے حال

دو دن مستحکم رہنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج یعنی جمعہ کے روز پھر سے اضافہ کر دیا گیا۔ پہلے ہی ریکارڈ قائم کر چکیں پٹرولیم مصنوعات اس اضافہ کے ساتھ مزید بلندی پر پہنچ گئیں

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دو دن مستحکم رہنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج یعنی جمعہ کے روز پھر سے اضافہ کر دیا گیا۔ پہلے ہی ریکارڈ قائم کر چکیں پٹرولیم مصنوعات اس اضافہ کے ساتھ مزید بلندی پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 101 روپے اور ڈیزل 93 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا۔

ممتاز آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ، ممبئی میں پٹرول 26 پیسے اضافے سے 100.98 روپے اور ڈیزل 30 پیسے اضافے سے 92.99 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 94.76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 85.66 روپے فی لیٹر ہو گئی۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کس قدر آگ لگی ہوئی ہے اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ 4 مئی سے لے کر اب تک 18 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.36 روپے اور ڈیزل 4.93 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کے روز کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا، اس سے پہلے یکم جون کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام اس طرح ہیں:

شہر کا نام ---- پٹرول ---- ڈیزل

دہلی ---- 94.76 ---- 86.66

ممبئی ---- 100.98 ---- 92.99

کولکاتا ---- 94.76 ---- 88.51

چنئی ---- 96.23 ---- 88.51

بھوپال ---- 102.89 ---- 94.19

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Jun 2021, 8:11 AM