پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 23ویں دن بھی مستحکم

انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 23ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے، تاہم یہ اب بھی 120 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہے۔

انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہیں۔


ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ مرکزی حکومت نے 25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی کی گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.12 فیصد کمی کے ساتھ 122.12 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.10 فیصد کمی کے ساتھ 120.81 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :-

شہر............پیٹرول............ڈیزل

دہلی.............96.72 ۔۔۔۔۔۔۔۔89.62

ممبئی ..............111.35........97.28

کولکتہ ......106.03۔۔۔۔۔۔..92.76

چنئی ..........102.63.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 94.24

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔