مہنگائی: خام تیل میں نرمی کے باوجود پھر بڑھے پٹرول اور ڈیزل کے دام

پٹرول اور ڈیزل کے دام جمعہ کو پھر بڑھ گئے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن نرمی کا رخ دیکھنے کو ملا، گزشتہ دو دنوں کے وقفے کے بعد پٹرول اور ڈیزل میں پھر اضافہ ہوگیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پٹرول اور ڈیزل کے دام جمعہ کو پھر بڑھ گئے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن نرمی کا رخ دیکھنے کو ملا۔ گزشتہ دو دنوں کے وقفے کے بعد پٹرول دہلی، کولکتا اور چنئی میں پانچ پیسے جبکہ ممبئی میں چار پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے، تیل کمپنیوں نے چار دنوں کے استحکام کے بعد ڈیزل کی قیمت میں دہلی اور کولکتا میں پانچ پیسے جبکہ ممبئی اور چنئی میں چھ پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 74.81 روپے، 77.49 روپے، 80.46 روپے اور 77.77 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی بالترتیب 65.78 روپے، 68.19 روپے، 69 روپے اور 69.53 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔


بین الاقوامی مارکیٹ انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج پر خام تیل فروری معاہدہ میں جمعہ کو گزشتہ سیشن سے 0.35 فیصد کی نرمی کے ساتھ 63.05 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ وہیں، نیویارک ماركنٹائل ایکسچینج پر امریکی لائٹ خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری معاہدے میں 0.15 فیصد کی نرمی کے ساتھ 58.23 ڈالر فی بیرل پر چل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔