پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری، تین دن کے بعد آج پھر اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو سطح پر تین روزہ راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کردیا گیا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو سطح پر تین روزہ راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کر دیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 24 پیسے کے اضافے کے ساتھ 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 15 پیسے کے اضافے سے 81.47 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گذشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی رہی ۔ ’اوپیک پلس‘ ممالک کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے والا ہے جس میں تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کئے جانے کی امید ہے ۔ فی الحال لندن برینٹ کروڈ 66 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔


آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 24 پیسے اور ڈیزل میں 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی اونچی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں تقریبا ہر شہر میں اعلی ترین سطح پر ہیں۔ کچھ شہروں میں یہ 100 روپیہ کی سطح کو بھی عبور کرچکا ہے۔نیا سال پیٹرولیم ایندھنوں کیلئے اچھا نہیں رہا۔ جنوری اور فروری میں اب تک پٹرول 26 دن مہنگا ہوا ،اور ان دنوں میں یہ اضافہ 7.26 روپے رہا۔

ملک کے چاروں میٹرو میں پٹرول / ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے:

شہر کا نام ... پٹرول ... ڈیزل

دہلی ... 91.17 ...81.47

ممبئی ...97.57 ...88.60

چنئی ...93.20 ...86.53

کولکتہ ...91.35 ...84.35

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔