تیل قیمتوں میں کمی، دہلی میں پھر بھی پٹرول کی قیمت 81 سے اوپر

اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کے دام بالترتیب 25 اور 17 پیسے فی لیٹر کم ہوئے، جس کے بعد دہلی میں اتوار کو ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 81.74 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.19 روپے رہی۔

تیل قیمتیں ہر روز نیا ریکارڈ بنا رہی ہیں
تیل قیمتیں ہر روز نیا ریکارڈ بنا رہی ہیں
user

یو این آئی

نئی دہلی،21 اکتوبر (یواین آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کےسبب مقامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کے دام گزشتہ چار دنوں سے مسلسل گھٹ رہے ہیں۔ اس دوران پٹرول 1.09 روپے اور ڈیزل 50 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کے دام دہلی میں بالترتیب 25 اور 17 پیسے فی لیٹر کم ہوئے۔ دارالحکومت میں اتوار کو ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 81.74 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.19 روپے ر ہے۔ عروس البلاد ممبئی میں دام بالترتیب 87.21 روپے اور 78.82 روپے فی لیٹر ہے۔

کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 83.58 روپے اور 77.04 روپے فی لیٹر تو چنئی میں بالترتیب 84.96 روپے اور 79.51 روپے فی لیٹر فروخت ہورہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔