ممبئی ایشیا میں ارب پتیوں کی نئی راجدھانی! رواں سال 26 نئے دولت مند فہرست میں شامل

بیجنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ممبئی اب ایشیا میں ارب پتیوں کی نئی راجدھانی ہے، جبکہ عالمی سطح پر ہندوستان جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ تیسرے مقام پر آ گیا۔ ممبئی کو رواں برس 26 نئے ارب پتی حاصل ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>ممبئی کی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

ممبئی کی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ممبئی بیجنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا میں ارب پتیوں کی نئی راجدھانی کے طور پر ابھرا ہے، جبکہ ہندوستان جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 271 ارب پتیوں کے ساتھ عالمی سطح پر تیسرے مقام پر آ گیا ہے۔ یہ بات ہورون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے، ’’ممبئی دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی حاصل کرنے والی ارب پتی راجدھانی ہے، اس سال 26 ارب پتیوں کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ دنیا میں تیسرے مقام پر ہے جبکہ ایشیا میں ارب پتیوں کی راجدھانی بن گیا ہے۔ نئی دہلی پہلی بار ٹاپ 10 میں داخل ہوا ہے۔‘‘

ہندوستان میں دولت مندوں کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ ملک میں 94 دولت مند ایسے ہیں جو ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، یہ تعداد امریکہ کے علاوہ کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ اب یہاں مجموعی طور پر 271 افراد ارب پتی ہیں۔ 2024 ہورون گلوبل رچ لسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ارب پتیوں کی مجموعی دولت چین کی فی ارب پتی اوسط دولت (3.2 بلین امریکی ڈالر بمقابلہ 3.8 بلین ڈالر) کو عبور کرتے ہوئے ایک ٹرلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعت کے لحاظ سے فارماسیوٹیکل سیکٹر 39 ارب پتیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری (27) اور کیمیکل سیکٹر (24) ہے۔ مجموعی طور پر ہندوستانی ارب پتیوں کی دولت کی مالیت 1 ٹریلین ڈالر ہے، جو کہ عالمی ارب پتیوں کی دولت کا 7 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔