مودی حکومت ’سستے خام تیل‘ کا فائدہ عوام تک پہنچانے میں ناکام: کانگریس

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک ہفتے میں 13 فیصد سے زیادہ کم ہوئی ہیں لیکن حکومت ملک کے عوام کو اس کا فائدہ دینے میں ناکام رہی ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ میں مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک ہفتے میں 13 فیصد سے زیادہ کم ہوئی ہیں لیکن حکومت ملک کے عوام کو اس کا فائدہ دینے میں ناکام رہی ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ میں مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔

کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رنديپ سنگھ سورجے والا نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ ’’گزشتہ سات دنوں کے اندر خام تیل کی قیمت 13.65 فیصد گری ہے لیکن پٹرول اور ڈیزل کے دام محض 0.90 فیصد ہی کم کئے گئے ہیں، ایسا کیوں؟ مودی حکومت خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ لوگوں تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔‘‘


سرجے والا نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو امید ہے کہ وہ پٹرول - ڈیزل اور رسوئی گیس کے دام کم کرکے انہیں راحت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’پٹرول - ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں راحت، یہی ہے عوام کی نئی حکومت سے چاہت۔‘‘


واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں گزشتہ 6 دنوں سے لگاتار گراوٹ درج کی جا رہی ہے اور اس دوران قیمتیں 13 فیصد سے زیادہ گر چکی ہیں لیکن تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی۔ راجدھانی دہلی میں اس دوران دپٹرول کی قیمت 63 پیسے اور ڈیزل کی قیم 1.13 روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے تاہم خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے تناسب میں یہ راحت بے حد کم ہے، یہی وجہ ہے کہ اس معاملہ پر کانگریس نے مودی حکومت کو گھیرا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Jun 2019, 9:10 AM