ملک کے سب سے عمردراز ارب پتی اور آنند مہندرا کے چچا کیشوب مہندرا کا 99 سال کی عمر میں انتقال

پون گوئنکا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صنعت کی دنیا نے آج اپنی عظیم ترین شخصیت کیشوب مہندرا کو کھو دیا ہے۔ ان سے ملاقات کرنا ہمیشہ شاندار رہتا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>کیشوب مہندرا / Getty Images</p></div>

کیشوب مہندرا / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان کے سب سے عمر دراز ارب پتی اور آنند مہندرا کے چچا کیشوب مہندرا کا 99 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ اس کی اطلاع آئی انسپیس ( این ایس پی اے سی ای) کے صدر پون گوئنکا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دی۔ پون گوئنکا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’صنعت کی دنیا نے آج اپنی عظیم ترین شخصیت کیشوب مہندرا کو کھو دیا ہے۔ ان سے ملاقات کرنا ہمیشہ شاندار رہتا تھا۔ وہ ہمیشہ صنعت، معاشیات اور سماجی چیزوں کو جوڑنے پر زور دیتے تھے اور اس میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

فوربس کی جانب سے جاری کردہ سال 2023 کے ارب پتیوں کی فہرست میں کیشوب مہندرا کا نام بھی شامل تھا۔ ان کا نام اس فہرست میں پہلی بار 16 نئے ارب پتیوں کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے 48 سال تک مہندرا اینڈ مہندرا گروپ کے چیئرمین رہنے کے بعد 2012 میں یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ فوربس کی ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق کیشوب مہندرا نے اپنے پیچھے 1.2 بلین ڈالر کے اثاثے چھوڑے ہیں۔

کیشوب مہندرا ڈیتھ نے پنسلوانیا یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد 1947 میں ہی مہندرا گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد 1963 میں اس گروپ کے چیئرمین بنے۔ ان کی قیادت میں مہندرا گروپ نے نئی بلندیوں کو چھو لیا اور پھر 48 سال کی خدمات کے بعد سال 2012 میں انہوں نے مہندرا کے چیئرمین کا عہدہ اپنے بھتیجے آنند مہندرا کو سونپ دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ٹاٹا اسٹیل، سیل، ٹاٹا کیمیکلز، انڈین ہوٹلز جیسی کئی کمپنیوں میں بورڈ کی سطح پر بھی کام کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔