امریکی تاجر آندھرا میں سرمایہ کاری کریں، وزیر اعلیٰ جگن موہن کی اپیل

گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جگن نے ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خیر مقدم کیا اور پانچ نئے خیالات کی نشاندہی کی تاکہ امریکہ۔ آندھراپردیش اکنامک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی جو وزیراعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے بیرونی دورہ پر ہیں، نے واشنگٹن ڈی سی میں سرکردہ تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کی خواہش کی۔ انہوں نے امریکہ اور آندھرا میں ربط سازی کو مستحکم کرنے کے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے یو ایس-انڈیا بزنس کونسل (یو ایس آئی بی سی) سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی حکومت کے ساتھ مل کر امریکہ-آندھرا پردیش اقتصادی شراکتداری کو فروغ دینے کے لئے ’5 اہم خیالات‘ کی شناخت کر اس پر تبادلہ خیال کریں۔

یو ایس آئی بی سی اور اٹلانٹک کونسل کے ساؤتھ ایشیا سینٹر کی طرف سے منعقدہ ایک بزنس راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن (گول میز اجلاس) سے خطاب کرتے ہوئے جگن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جگن نے ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خیر مقدم کیا اور پانچ نئے خیالات کی نشاندہی کی تاکہ امریکہ۔ آندھراپردیش اکنامک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

جگن نے اپنی جامع حکمرانی اور ترقی کے ماڈل کی تفصیلات سے بھی واقف کروایا جو 9 یقین دہانیوں پر بنائی گئی ہے۔جگن جو ایک ہفتہ کے امریکہ کے دورہ پر ہیں، کا امریکہ میں ہندوستانی سفیر ہرش وی شرنگلا نے استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش اور یو ایس آئی بی سی مشترکہ طور پر بالخصوص زراعت اور غذائی تحفظ، طبی نگاہداشت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور صنعت کے علاقوں میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے روڈمیپ تیار کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Aug 2019, 6:10 PM