مکیش امبانی نہیں رہے ایشیا کے سب سے امیر شخص

ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی کو چین کے جیک ما نے مات دے دی ہے اور اب وہ مکیش کی جگہ ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص بن گئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مکیش امبانی پیر تک ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص تھے لیکن اب ان کا یہ خطاب چھن گیا ہے اور اب ان کی جگہ علی بابا کے مالک جیک ما ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی کے اس خطاب کے چھننے کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ بتائی جا رہی ہے۔

بلومبرگ بلینرس انڈیکس کے مطابق پیر کی شام کو امبانی کی دولت 58 ارب ڈالر سے گھٹ کر41.9 ارب ڈالر پر آ گئی ہے۔ اس طرح دولت مندوں کی فہرست میں مکیش امبانی کھسک کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پیر کو ریلائنس کے شیئر میں 12 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج ہوئی اور اس کی وجہ سے چین کے جیک کو بڑا فائدہ ہوا۔ اب جیک ما بغیر کچھ کیے ایشیا کے امیر ترن شخص بن گئے ہیں۔ واضح رہے جیک ما کی دولت اس وقت مکیش امبانی سے 2.6 ارب ڈالر زیادہ ہے اور ان کی کل دولت اس وقت 44.5 ارب ڈالر ہے۔


عالمی مندی، کورونا وائرس اور تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی آنے کی وجہ سے مکیش امبانی کی دولت میں کمی آئی ہے۔ ریلائنس کا مرکزی کاروبار تیل میں ہی ہے اس لئے یہ گراوٹ درج ہوئی ہے۔ پیر کو عالمی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں 1991 کے بعد سب سے بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کی ایک بڑی وجہ سعودی عرب اور روس کے مابین چل رہا تنازعہ بھی ہے۔ واضح رہے بلومبرگ بلینرس انڈیکس میں جیک ما کو دنیا کے سب سے امیر ترین اشخاص کی فہرست میں 18ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔