مہنگائی کی مار! ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 100 روپے سے زیادہ کا اضافہ

ترمیم شدہ قیمتوں کے مطابق راجدھانی دہلی میں 19 کلوگرام کا ایل پی جی سلینڈر 105 روپے جبکہ 5 کلوگرام کا سلینڈر 27 روپے مہنگا ہو گیا

کمرشیل گیس سلنڈر، تصویر آئی اے این ایس
کمرشیل گیس سلنڈر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: نیا مہینہ شروع ہونے کے ساتھ ہی عوام پر گیس سلنڈر کی مہنگائی کی مار پڑی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیشنل آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یکم مارچ 2022 سے کمرشل گیس لینے والوں کو بڑھی ہوئی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق چھوٹے اور بڑے دونوں سائز کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اب ترمیم ثانی شدہ قیمتوں کے مطابق راجدھانی دہلی میں 19 کلو کا ایل پی جی سلنڈر 105 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ جبکہ کولکاتا میں اس کی قیمت میں 108 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں اب 19 کلو کے سلنڈر کے لیے 2012 روپے ادا کرنا ہوں گے۔


اس کے علاوہ 5 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 27 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب راجدھانی میں کمرشل صارفین کے لیے ان سلنڈروں کی قیمت 569 روپے ہو گئی ہے۔ یہ تازہ ترین قیمتیں آج سے لاگو ہوں گی۔

غنیمت یہ رہی کہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور باورچی خانہ کے سلنڈر پرانی قیمت پر بھی دستیاب رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کی کٹوتی کے بعد اس ماہ کے اضافے نے حساب برابر کر دیا ہے۔ یکم فروری 2022 کو تیل کمپنیوں نے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 91.50 روپے کی کمی کی تھی جس کے بعد دہلی میں 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1907 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔