مہنگائی کی مار! ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں اضافہ

کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 19 کلو والے تجارتی سلنڈر کے دہلی میں دام 1773 روپے سے بڑھا کر 1780 روپے کئے گئے ہیں

کمرشل گیس سلنڈر
کمرشل گیس سلنڈر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی خوردہ فروخت کی قیمت 1773 روپے سے بڑھا کر 1780 روپے فی سلنڈر کر دی گئی ہے۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کولکاتا میں تجارتی سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 1882.50 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1875.50 روپے تھی۔ ممبئی میں کمرشل سلنڈر کی قیمت 1725 روپے سے بڑھ کر 1732 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ چنئی میں اس کی قیمت 1937 روپے سے بڑھ کر 1944 روپے کر دی گئی ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے 19 کلو کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کے داموں میں کمی ہوئی تھی۔ یکم جون 2023 کو سلنڈر 83.5 روپے سستا ہوا تھا۔ اس سے قبل یکم مئی 2023 کو کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 172 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ اس دوران گھریلو کھانا پکانے والی گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔