مہنگائی کی مار جاری! سی این جی کی قیمتوں میں 6 روز میں دوسری بار اضافہ

دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 6 دنوں میں دوسری مرتبہ سی این جی کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

سی این جی، تصویر آئی اے این ایس
سی این جی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہن: ملک بھر میں مہنگائی کا شکار عوام کے 'اچھے دن' کا خواب چکنا چور ہو رہا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں ہر طرف مہنگائی کا راج دکھائی دے رہا ہے، کوئی اشیاء ایسی نہیں ہے جس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو رہا ہو۔ ابھی جہاں چند روز قبل سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اب ایک مرتبہ پھر ای این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بڑھی ہوئی قیمتیں آج سے لاگو ہوں گی۔

دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں 6 دنوں کے اندر دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 15 مئی کو دہلی-این سی آر میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اب دہلی میں ایک کلو سی این جی کے لیے صارفین کو 75.61 روپے ادا کرنے ہوں گے۔


دہلی سے متصل غازی آباد، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بھی سی این جی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ان شہروں میں فی کلو سی ایم جی کی قیمت اب 78.17 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ گروگرام میں رہنے والوں کو ایک کلو سی این جی کے لیے 83.94 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

دہلی کے علاوہ ریواڑی میں سی این جی کی قیمت بڑھنے کے بعد اب 86.07 روپے، کانپور میں 87.40 روپے، اجمیر میں 85.88 روپے، کرنال میں 84.27 روپے، مظفر نگر میں 82.84 روپے فی کلو گرام ادا کرنا ہوں گے۔

قومی راجدھانی میں گاڑی چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ پٹرول پہلے ہی 100 روپے کا ہندسہ عبور کر چکا ہے۔ ساتھ ہی سی این جی بھی پٹرول کے نقش قدم پر چلتی نظر آتی ہے۔ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑیوں کے کرایہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عام لوگوں کی پر بوجھ پڑ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔