عوام پر مہنگائی کا شدید حملہ! امول نے دودھ کے داموں میں کیا 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ

بجٹ کے فوراً بعد عوام کو مہنگلائی کا شدید جھٹکا لگا ہے۔ امول نے دودھ کے داموں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے

امول دودھ، تصویر آئی اے این ایس
امول دودھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بجٹ کے فوراً بعد عوام کو مہنگلائی کا شدید جھٹکا لگا ہے۔ امول نے دودھ کے داموں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ امول نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کے داموں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمتیں آج یعنی 3 فروری سے نافذ العمل ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق اب امول تازہ آدھا لیٹر دودھ 27 روپے میں فروخت ہوگا۔ جبکہ اس کے ایک لیٹر پیکٹ کے لیے 54 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ امول گولڈ یعنی فل کریم دودھ کا آدھا کلو کا پیکٹ اب 33 روپے میں فروخت ہوگا۔ جبکہ ایک لیٹر کے لیئے 66 روپے ادا کرنے ہوں گے۔


امول گائے کے دودھ کا آدھا لیٹر کا پیکٹ اب 28 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ گائے کے دودھ کا ایک لیٹر کا پیکٹ 56 روپے میں فروخت ہوگا۔ وہیں بھینس کا اے 2 دودھ آدھا لیٹر 35 روپے جبکہ ایک لیٹر 70 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

دریں اثنا، انڈین نیشنل کانگریس نے اچھے دن کا تذکرہ کرتے ہوئے بی جے پی کر حملہ بولا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران امول نے دودھ کے داموں میں 8 روپے لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی سے پوچھا ہے کہ کیا یہی چھے دن ہیں؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔