انڈگو نے ہوائی کرایوں میں فی ٹکٹ 1000 روپے تک کا اضافہ کیا

تہوار کے سیزن سے پہلے، ملک کی سب سے بڑی گھریلو ایئر لائن کمپنی انڈیگو نے کرایوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ اب جو لوگ جہاز سے سفر کرتے تھے ان کو اضافی کرایا دینا ہوگا۔ تہوار کے سیزن سے پہلے، ملک کی سب سے بڑی گھریلو ایئر لائن کمپنی انڈیگو نے جمعرات کو ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے فی ٹکٹ کرایوں میں 300-1000 روپے کا اضافہ کیا۔ یہ اضافہ فیول چارج کی صورت میں کیا گیا ہے۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا، "یہ فیصلہ اے ٹی ایف کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ پچھلے تین ماہ کے دوران اے ٹی ایف کی قیمتیں ہر ماہ مسلسل بڑھ رہی ہیں۔" ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 06 اکتوبر  یعنی آج سے ہوگا۔ آج سے جو بھی ٹکٹ لی جائے گی اس میں مسافر کو اضافی چارج دینا ہوگا۔


قیمتوں کے نئے ڈھانچے کے مطابق مسافروں کو سیکٹر کے فاصلے کی بنیاد پر فیول چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے مطابق، انڈیگو کی پروازوں کی بکنگ کرنے والے ہوائی مسافروں کو 500 کلومیٹر تک کے سیکٹر کے فاصلے کے لیے اضافی 300 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ جبکہ 501-100 کلومیٹر کے سیکٹر کے لیے فیول چارج 400 روپے ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔