ہندوستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.09 ارب ڈالر کی کمی

ریزرو بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جز غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.35 ارب ڈالر سے گھٹ کر 576.37 ارب ڈالر رہ گئے۔

غیر ملکی کرنسی، تصویر آئی ے این یس
غیر ملکی کرنسی، تصویر آئی ے این یس
user

یو این آئی

ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.09 ارب ڈالر سے گھٹ کر 619.36 ارب ڈالر رہ گئے۔ گزشتہ ہفتے میں یہ 8.89 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر اب تک کی ریکارڈ بلندی 621.46 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ ہفتہ یہ 30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9.42 ارب ڈالر سے بڑھ کر 620.57 ارب ڈالر ہو گیا تھا۔ یہ گزشتہ ہفتے 611.17 ارب ڈالر رہا تھا۔

ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جز غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.35 ارب ڈالر سے گھٹ کر 576.37 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 7.2 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 36.88 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ذخائر 1.4 ملین ڈالر کی کمی سے 5.11 ارب ڈالر رہ گئے۔ ڈرائنگ کے خصوصی حقوق 70 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 1.54 ارب ڈالر رہ گئے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔