نئے سال میں ڈالر کے مقابلے روپیہ پہنچا 71 کے پار

اینجل بروکنگ ہاؤس کے کرنسی معاملوں کے تجزیہ کار انج گپتا کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت میں آئی تیزی سے روپے پر دباؤ نظر آ رہا ہے۔ اس دوران ڈالر کے مقابلے روپیہ کافی کمزور ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

خام تیل میں تیزی اورہندوستانی کرنسی میں آئی کمزوری سے نئے سال میں ڈالر کے مقابلے روپیہ منگل کے روز پہلی بار 71 کی سطح کو پار کر گیا۔ یعنی ایک ڈالر کی قیمت 71 روپے سے زائد ہو گئی ہے۔ ڈالر کے مقابلے 71.02 روپے سے سنبھلنے کے بعد روپیہ پچھلے سیشن سے 7 پیسہ کی کمزوری کے ساتھ 71 کی سطح پر بنا ہوا تھا۔ اس سے قبل ہندوستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے پچھلے سیشن سے 16 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ یعنی 70.77 پر کھلا۔ پچھلے سیشن میں روپے ڈالر کے مقابلے گر کر 70.93 پر بند ہوا تھا۔

اینجل بروکنگ ہاؤس کی کرنسی معاملوں کے تجزیہ کار انج گپتا نے کہا کہ خام تیل کی قیمت میں آئی تیزی سے روپے پر دباؤ نظر آ رہا ہے۔ کیڈیا کموڈیٹی کے ڈائریکٹر اجے کیڈیا نے کہا کہ روز مرہ کا کاروبار میں روپیہ ڈالر کے مقابلے 70.34 سے لے کر 71.37 کے دائرے میں رہ سکتا ہے۔ دوسری طرف دنیا کی اہم کرنسی کے مقابلے ڈالر کے کمزور ہونے سے ڈالر انڈیکس 0.07 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 95.145 پر بنا ہوا تھا۔

بہر حال، ہندوستانی شیئر بازار میں پچھلے سیشن کی گراوٹ کے بعد منگل کو تیزی کا رخ بنا ہوا تھا۔ دوپہر 12.05 بجے بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے 30 شیئروں والا انڈیکس سنسیکس پچھلے سیشن سے 346.75 پوائنٹ یعنی 0.97 فیصد کی تیزی کے ساتھ 36200.31 پر بنا ہوا تھا جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا 50 فیصد شیئروں والا انڈیکس نفٹی 107.45 یعنی ایک فیصد کے اضافہ کے ساتھ 10845.05 پر بنا ہوا تھا۔

تجزیہ کار یہ بھی بتاتے ہیں کہ دسمبر مہینے میں شرح مہنگائی گھٹنے کے بعد کرنسی پالیسیوں کو لے کر آر بی آئی کے رخ میں بدلاؤ آ سکتا ہے۔ یعنی آر بی آئی سربراہ شرح سود میں تخفیف کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل کی بات کریں تو ملک میں لگاتار چھٹے دن تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ تیل کمپنیوں نے نئے سال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پہلی بار لگاتار 6 دنوں تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کو مہنگائی کا زبردست جھٹکا لگا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔