ڈالر کے مقابلہ روپے کی پھر ریکارڈ گراوٹ، 73.70 تک پہنچا

روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری ہے، دن کا کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کے مقابلہ روپیہ کی قدر 26 پیسے ٹوٹ ٹوٹا اور ایک ڈالر 73.60 روپے کی سطح تک پہنچ گیا، بعد میں روپیہ دس پیسہ اور گرا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ڈالر کے مقابلہ روپے کے گرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بدھ کے بعد آج جمعرات کو بھی روپیہ تاریخ کی سب سے کمتر سطح پر پہنچ گیا۔ دن کی شروعات میں ڈالر کے مقابلہ روپیہ 26 پیسے ٹوٹا اور ایک ڈالر کی قیمت 73.60 روپے تک پہنچ گئی۔ کچھ دیر کے بعد ہی روپے میں مزید گراوٹ درج کی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت 73.70 روپے ہو گئی۔

قبل ازیں، بدھ کے روز روپیہ 43 پیسے کمزور ہو کر 73.34 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ پیر کے روز 42 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 72.91 روپے فی ڈالر پر بند ہونے والا روپیہ بدھ کے روز 35 پیسے ٹوٹ کر 73.26 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات میں 72.90 روپے فی ڈالر کی سب سے اونچی سطح پر پہنچا لیکن اس کے بعد روپیہ لگاتار گرتا رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Oct 2018, 10:07 AM