روپیہ 32 پیسے گر کر ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا
تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ہندوستانی بازاروں سے سرمائے کے مسلسل انخلاء نے روپے پر دباؤ ڈالا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی محصولات پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں عدم استحکام کے دباؤ میں کل روپیہ 32 پیسے گر کر انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں 87.40 روپے فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔اس کے پچھلے کاروباری دن روپیہ 87.08 روپے فی ڈالر پر تھا۔
روپیہ ابتدائی تجارت میں پانچ پیسے کم ہوکر 87.13 فی ڈالر پر کھلا اور ڈالر کی خرید میں اضافے کی وجہ سے سیشن کے دوران 87.50 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فروخت کے باعث یہ 87.12 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر رہا۔ آخر کار، یہ 32 پیسے گر کر گزشتہ روز کے 87.08 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 87.40 روپے فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ہندوستانی بازاروں سے سرمائے کے مسلسل انخلاء نے روپے پر دباؤ ڈالا ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی محصولات پر غیر یقینی صورتحال نے عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ پیدا کیا جس سے روپے کی قدر متاثر ہوئی۔ بازار میں ریزرو بینک آف انڈیا سے شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں، جس کی وجہ سے روپے کی مانگ میں کمی آئی ہے۔ ان تمام عوامل کے امتزاج نے آج روپے کی گراوٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔