سینسیکس کھلتے ہی 3000 پوائنٹس گر گیا، ٹاٹا-ریلائنس  کے شیئر میں بھی بھاری گراوٹ

گزشتہ ہفتے زبردست گراوٹ کا سامنا کرنے کے بعد ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو بھی ہندوستانی ا سٹاک مارکیٹ کی شروعات خراب رہی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی سے گراوٹ کا اثر ہفتہ کے پہلے کاروباری دن پیر کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا اور دونوں انڈیکس سینسیکس اور نفٹی کھلتے ہی گر گئے۔ پری اوپن مارکیٹ میں ہی دونوں کو تقریباً 5 فیصد کی زبردست گراوٹ کے ساتھ تجارت کرتے دیکھا گیا۔ اس کے بعد جب بازار کھلا تو بامبے اسٹاک ایکسچینج کے 30 شیئرز پر مشتمل سینسیکس 3000 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کھلا، وہیں دوسری جانب نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی نے بھی 1000 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ ٹاٹا موٹرز سے لے کر ریلائنس تک، ابتدائی تجارت میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

ابتدائی تجارت میں، بی ایس ای لاج کیپ انڈیکس مکمل طور پر سرخ نظر آیا۔ تمام 30 بڑی کمپنیوں کے حصص بری طرح سے نیچے ٹریڈ کر رہے تھے۔ دریں اثنا، ٹاٹا اسٹیل کے حصص میں سب سے زیادہ کمی آئی اور یہ 10.43 فیصد گر کر 125.80 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ ٹاٹا موٹرز شیئر (8.29فیصد)، انفوسس شیئر (7.01فیصد)، ٹیک مہندرا شیئر (6.85فیصد)، ایل ٹی شیئر (6.19فیصد)، ایچ سی ایل ٹیک شیئر (5.95فیصد)، اڈانی پورٹس شیئر (5.54فیصد)، ٹی سی ایس شیئر (4.99فیصد)، ریلائنس شیئر (4.55فیصد) اور 40 این ٹی پی سی شیئر کم رہے۔


اس کے علاوہ ماروتی شیئر، کوٹک بینک شیئر، ایکسس بینک شیئر، انڈس انڈ بینک شیئر، ٹائٹن شیئر، ایس بی آئی شیئر، بجاج فائنانس شیئر، ایچ ڈی ایف سی بینک شیئر، آئی سی آئی سی آئی بینک شیئر میں 2-3 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ اس کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ سینسیکس کی ٹاپ 10 کمپنیوں میں سے 9 کی مشترکہ مارکیٹ کیپ 2.94 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ گر گئی تھی اور ٹاٹا کے ٹی سی ایس سے لے کر مکیش امبانی کی ریلائنس تک سبھی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔


ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کو  پہلے ہی کمزور عالمی اشارے مل رہے تھے۔ درحقیقت ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست گراوٹ دیکھی جارہی تھی۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 9 فیصد سے زیادہ نیچے ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ جاپان کا نکی 8 فیصد سے زیادہ نیچے ٹریڈ کر رہا تھا۔ دریں اثنا، اگر ہم گفٹ نفٹی کے بارے میں بات کریں، تو یہ ابتدائی ٹریڈنگ میں ہی 900 سے زیادہ پوائنٹس تک گر گیا تھا۔ دیگر ایشیائی منڈیوں میں بھی 4-5 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔