پیاز کی قیمت کو قابو کرنے کے لئے درآمد کرنے کا فیصلہ

یو این آئی
یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ کچھ و قت سے پیاز کی قیمتوں میں ہورہے اضافہ کو قابو کرنے کے لئے حکومت نے اب اسے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قیمت استحکام فنڈ منیجمنت کمیٹی کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت امور صارفین کے سکریٹری اویناش سریواستو نے کی۔ اس میں سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ دہلی اور دیگر اس کی پیداوار کرنے والی ریاستوں سے نیفیڈ 10ہزار ٹن اور ایس ایف اے سی دو ہزار ٹن پیاز خریدے گا ۔ اس کی سپلائی صارفین ریاستوں میں بھی کی جائے گی تاکہ قیمتیں قابو میں کی جاسکیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے راجدھانی دہلی اور ملک کے دیگر مقامات پر پیاز کی خردہ قیمت پچاس سے ساٹھ روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔