جے بھارت ماروتی گروپ پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

شوسل میڈیا
شوسل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی، 7اکتوبر(یو این آئی) آٹوموبائل آلات بنانے والی کمپنی جے بھارت ماروتی گروپ (جے بی ایم) کے دہلی این سی آر میں پچاس سے زائد ٹھکانوں پر انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ کی کارروائی آج بھی جاری رہی۔ جمعرات سے جاری اس کارروائی میں اب تک مختلف مقامات پر چھپا کر رکھے گئے سات کروڑ روپے نقد اور ایک ٹوائلٹ میں چھپا کر رکھے گئے سونے چاندی کے تین کلوگرام سے زیادہ زیورات برآمد کئے جاچکے ہیں۔

محکمہ کے ذرائع کے مطابق کمپنی کے دارالحکومت دہلی۔ این سی آر میں پچاس ٹھکانوں پر اب تک چھاپے ماری کی کارروائی جاری ہے۔ جمعرات کو یہ کارروائی شروع کی گئی تھی ۔ دہلی کے ساتھ ہی گڑگاوں ، فریدآباد اور غازی آبادمیں کارروائی کی گئی ہے۔

ذرائع نے کہ اکہ اس دوران کئی مقامات پر چھپا کر رکھے گئے سات کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم برآمد کی گئی ہے۔ اسی طرح سے ایک ٹوائلٹ سے سونے اور چاندی کے تین کلوگرام سے زیادہ زیورات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

جے بھارت ماروتی گروپ گاڑیوں کے کل پرزے تیار کرتی ہے اور کار بنانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ اور ہیوی کمرشیل وہیکل بنانے والی اشوک لیلنڈ جیسی کمپنیوں کو کل پرزوں کی سپلائی کرتی ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔