انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل کا ای فائلنگ پورٹل لانچ ہوا

وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل کے ای فائلنگ پورٹل آئی ٹی اے ٹی آئی دربار‘ کو لانچ کیا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل کے ای فائلنگ پورٹل آئی ٹی اے ٹی آئی دربار‘ کو لانچ کیا۔اب انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل میں اس پورٹل کے ذریعے آن لائن اپیل کی جا سکے گی‘ اس کے ذریعے ڈاکیومینٹس اور دیگر کاغذات بھی اپیل کے لیے جمع کروائے جا سکیں گے۔

پرساد نے اس موقع پر ڈیجیٹل انڈیا کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں اب عوام کو ٹیکنالوجی کے ذریعے سے مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ وزیر نے کہا کہ وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی ڈیجیٹل طریقے سے عدلیہ کا کام کاج جاری رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ نیشنل جوڈیشیل ڈاٹا گرڈ میں 18 کروڑ سے زیادہ کیسز دستیاب ہیں۔ پرساد نے آئی ٹی اے ٹی کو نیشنل جوڈیشیل ڈیٹا گرڈ سے مربوط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی 800 سے زیادہ اضلاع میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت دی گئی ہے اور اس کے ذریعے کیسز میں عدالتوں کے سامنے پیشی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔