شیئر مارکٹ میں زوردار گراوٹ، نفٹی 138 پوائنٹس اور سینسیکس 586 پوائنٹس ٹوٹا

نفٹی کی گراوٹ کے سبب ہندوستانی شیئر مارکٹ کا آغاز زوردار گراوٹ کے ساتھ ہوا، ایچ ڈی ایف سی کے شیئروں میں زبردست گراوت درج کی گئی، تاہم بازار کھلنے بعد بینک شیئروں میں بہتری آئی

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: گھریلو اسٹاک مارکیٹ کی شروعات آج زبردست گراوٹ کے ساتھ ہوئی ہے اور سینسیکس تقریباً 600 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلا ہے۔ اس میں کاروبار تقریباً ایک فیصد کی کمی کے ساتھ کھلا ہے۔ این ایس ای کا نفٹی بھی تقریباً 150 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کھلا ہے۔ آج کی بھاری گراوٹ میں ایچ ڈی ایف سی ٹوئن کا ہاتھ ہے اور یہ 5 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کھلے ہیں۔

مارکٹ کھلنے کے وقت ایچ ڈی ایف سی بینک 5.14 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی 5 فیصد کی زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلا اور اس کی گراوٹ نے مارکٹ کو بھی نیچے کھینچ لیا۔

ہندوستانی اسٹاک مارکٹ میں آج زبردست گراوٹ شروع ہوئی ہے۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس سینسیکس 586.15 پوائنٹس یا 0.95 فیصد کی کمی کے ساتھ 61163.10 پر کھلا۔ اس کے علاوہ، این ایس ای کا 50 حصص والا انڈیکس نفٹی 138.50 پوائنٹس یا 0.76 فیصد کی کمی کے ساتھ 18117.30 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


سینسیکس کے 30 اسٹاکس میں سے 14 اسٹاک تیزی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں اور 16 اسٹاک گراوٹ پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نفٹی کے 50 میں سے 23 اسٹاک برتری پر ہیں اور 26 اسٹاک گراوٹ میں ہیں۔ ایک اسٹاک بغیر کسی تبدیلی کے کاروبار کر رہا ہے۔

آج آٹو، ایف ایم سی جی، پی ایس یو بینک، ریئلٹی اور کنزیومر ڈیوریبل کے حصص میں تیزی نظر آ رہی رہی ہے۔ گرتے ہوئے انڈیکس میں، بینک نفٹی میں 0.72 فیصد اور مالی خدمات میں 1.31 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آئی ٹی، میڈیا، میٹل، فارما، پرائیویٹ بینک اور ہیلتھ کیئر سٹاک زبردست گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔

آئی سی آئی سی آئی بینک، ایل اینڈ ٹی، ایکسس بینک، نیسلے، ایس بی آئی، آئی ٹی سی، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایچ یو ایل، ماروتی، کوٹک بینک، پاور گرڈ، ایم اینڈ ایم، ریلائنس انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹائٹن، ٹی سی ایس میں تیزی نظر آ رہی ہے۔

سینسیکس کے سب سے زیادہ گرنے والے اسٹاک ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایچ ڈی ایف سی ہیں۔ اس کے بعد ٹاٹا اسٹیل، ایشین پینٹس، بجاج فائنانس، این ٹی پی سی، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیک، ٹیک مہندرا، بھارتی ایئرٹیل، انڈس انڈ بینک، وپرو، بجاج فنسرو اور سن فارما سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔