ہر منصوبے کے وسط میں متوسط طبقہ ہوتا ہے: نرملا سیتارمن
نرملا سیتارمن نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے عام بجٹ میں بینکوں میں 5 لاکھ روپے تک کے جمع کو بیمہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اور اب اس میں 90 دنوں کے اندر ادائے گی کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی ہر اسکیم کے وسط میں متوسط طبقہ ہوتا ہے اور انہیں کو ذہن میں رکھ کر منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس کی موجودگی میں’’جمع کنندگان پہلے، 5 لاکھ روپے تک کے ڈیپازٹ پر ادائیگی کی گارنٹی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ اس منصوبے کے درمیان میں بھی متوسط طبقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے عام بجٹ میں بینکوں میں 5 لاکھ روپے تک کے جمع کو بیمہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے یہ انتظام کیا گیا ہے اور اس میں 90 دنوں کے اندر ادائے گی کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن جمع کنندگان کی رقم وصول نہیں ہو رہی تھی وہ مسلسل کال کرتے رہے۔ ریگولیٹری وجوہات کی وجہ سے بینک ادائیگی کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے لیکن اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جمع کنندگان سے کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔ اب ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔