سونے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، فی تولہ 65 ہزار روپے سے تجاوز

ملٹی کموڈٹی ایکسچینج سونے کی قیمت 65298 روپے فی 10 گرام ہو چکی ہے۔ رواں ہفتہ اس میں تقریباً 2700 کا اضافہ ہو چکا ہے

<div class="paragraphs"><p>سونے کے زیورات / Getty Images</p></div>

سونے کے زیورات / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شادیوں کے موسم میں لوگوں کے سونا خریدنے میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کرنے کے سبب گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں تقریباً 2700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایم سی ایکس (ملٹی کموڈٹی ایکسچینج) پر سونے کی قیمت 65298 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع کی وجہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ سونے کے یہ نرخ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں بڑھ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ آنے والے وقت میں سونے کے نرخ مزید بڑھ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں میں سونے کی قیمت 2152 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ فروری کے آخر تک بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 0.25 فیصد کم ہو کر 2032.8 ڈالر ہو گئے۔ تاہم جب سے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی امید نظر آئی ہے، سونے کے نرخ بڑھنے لگے ہیں۔


دوسری جانب ایم سی ایکس سلور (چاندی) میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ بدھ کو اس کی قیمت 74015 روپے فی کلو تھی اور اس میں تقریباً 123 روپے (0.17 فیصد) کی کمی آئی ہے۔ سلور فیوچر میں مارچ کے دوران تقریباً 4.01 فیصد 2859 روپے کی تیزی آئی ہے۔

سونے کے نرخوں میں اضافے کی ایک اور وجہ ڈالر انڈیکس (ڈی ایکس وائی) میں کمی بھی قرار دی جا رہی ہے۔ اس وقت یہ 6 بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں 0.17 فیصد گر کر 103.80 پر آ گیا ہے۔ کوانٹم اے ایم سی کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر چراغ مہتا نے ’لائیو منٹ‘ کو بتایا کہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح میں اضافے کی توقع کے علاوہ، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور دنیا بھر میں معاشی سست روی کی وجہ سے سونے کے نرخ بڑھ رہے ہیں۔

دراصل، سال 2024 میں امریکہ کے معاشی حالات میں بہتری کی زیادہ گنجائش نظر نہیں آتی، اس لیے لوگوں کا سونے کی خریداری کی طرف رجحان مزید بڑھ گیا ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے تقریباً 1037 ٹن سونا خریدا تھا۔ اس سال بھی یہی رجحان جاری رہنے کی امید ہے۔ مرکزی بینکوں کی طرف سے سونے کی خریداری جاری رکھنے کی وجہ سے ہندوستان میں سونے کے نرخ مزید بڑھ سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔