جی ایس ٹی کونسل میٹنگ: پان مسالہ، گٹکا پر عائد ٹیکس میں اضافہ متوقع

جی ایس ٹی کونسل کی 48ویں میٹنگ میں پان مسالہ اور گٹکا جیسی اشیاء پر اضافی ٹیکس لگانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ دراصل گروپ آف منسٹرس کی رپورٹ میں گٹکا کمپنیوں کی ٹیکس چوری کے معاملے کا ذکر کیا گیا تھا

نرملا سیتارمن، تصویر یو این آئی
نرملا سیتارمن، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی زیر صدارت جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ تقریباً چھ ماہ کے وقفے کے بعد ہفتہ کو یعنی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں ایک درجن سے زائد قواعد میں تبدیلی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ وزارت خزانہ نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا کر کے جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کی اطلاع دی تھی۔

جی ایس ٹی کونسل کی 48ویں میٹنگ میں پان مسالہ اور گٹکا جیسی اشیاء پر اضافی ٹیکس لگانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ دراصل گروپ آف منسٹرس کی رپورٹ میں گٹکا کمپنیوں کی ٹیکس چوری کے معاملے کا ذکر کیا گیا تھا۔

گزشتہ مہینے، مغربی بنگال کے سابق وزیر خزانہ امت مترا نے مرکزی وزارت خزانہ سے یہ کہتے ہوئے جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ فوری طلب کرنے کا مطالبہ کہا تھا کہ یہ میٹنگ تقریباً 6 ماہ سے طلب نہیں کی گئی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے پرنسپل چیف ایڈوائزر مترا نے سیتا رمن کو لکھے ایک خط میں کہا تھا کہ قواعد کے مطابق جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ مالی سال میں ہر سہ ماہی میں ہونی چاہیے۔


جی ایس ٹی کونسل کی آخری میٹنگ اس سال 28 اور 29 جون کے درمیان چنڈی گڑھ میں منعقد ہوئی تھی۔ کونسل نے اپنی پچھلی میٹنگ میں ایل ای ڈی لیمپ، سولر واٹر ہیٹر وغیرہ پر عائد جی ایس ٹی میں اضافہ کیا تھا۔ اس نے ٹیٹرا پیک پر جی ایس ٹی کو بھی 12 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا تھا۔ جی ایس ٹی کونسل کی طرف سے تجویز کردہ شرح تبدیلیاں 18 جولائی 2022 سے لاگو کی گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔