رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ واپس لے حکومت: کانگریس

سرجے والا نے کہا کہ بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 25 روپے اور سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 1.23 روپے بڑھائی گئی ہے۔ اس سلنڈر کی قیمت 16 مئی 2014 کو 412 روپے تھی جو اب 497.37 روپے ہوگئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت کی دوسری مدت کار کے پہلے دن سبسڈی اور بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عوامی مفاد میں اسے واپس لینے کی مانگ کی ہے۔

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے مسلسل چوتھے مہینے سبسڈی اور غیرسبسڈی والے گیس سلنڈروں کی قیمت بڑھاکر لوگوں کے سامنے بحران پیدا کردیا ہے۔ حکومت کو عوامی مفاد میں فوری طور پر اپنے فیصلے پر از سر نو غور کرنا چاہیے۔


سرجے والا نے کہا کہ لگاتار چوتھے مہینے رسوئی گیس کے داموں میں اضافہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو چاہیے کہ بڑھے ہوئے رسوئی گیس کے داموں کو واپس لیں۔

سرجے والا نے کہا کہ بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 25 روپے بڑھائی گئی ہے اور سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 1.23 روپے بڑھائی گئی ہے۔ اس سلنڈر کی قیمت 16 مئی 2014 کو 412 روپے تھی جو اب 497.37 روپے ہوگئی ہے۔

سرجے والا نے مزید کہا کہ اس اضافہ سے اجولا یوجنا کے تحت سلنڈر پانے والے لوگوں کو زیادہ پریشانی ہوگی، اس لئے حکومت کو قیمتوں میں اضافہ کو فوری طورپر واپس لے لینا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔