الیکٹرک گاڑیوں پر نافذ جی ایس ٹی میں تخفیف کا فیصلہ

نیتی آیوگ نے ملک میں موبلیٹی کو فروغ دینے کے مقصد سے 2025 تک 150سی سی سے کم تمام موٹر سائیکلوں اور 2023 تک تمام تین پہیہ گاڑیوں کو ای وہیکل میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: گڈز اینڈ سروس (جی ایس ٹی) کونسل نے الیکٹرک گاڑیوں اور برقی گاڑی چارجر پر نافذ جی ایس ٹی کو کم کر کے پانچ فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کونسل کی ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہونے والی 36 ویں میٹنگ میں یہ فیصلہ لئے گئے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی اس دوسری میٹنگ میں مقامی اداروں کو الیکٹرک بسوں کو کرایہ پر لینے کو جی ایس ٹی سے آزاد کر دیا گیا۔ ابھی الیکٹرک گاڑیوں پر 12 فیصد اور چارجر پر 18 فیصد جی ایس ٹی ہے۔


سوسائٹی آف مینوفیکچررس آف الیکٹرک و ہیکلس نے الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی میں کمی کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ اس سے لوگوں کی الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے گی۔ حکومت الیکٹرک گاڑی کو کفایتی بنانے کے لئے پہلے سے کوشش کر رہی ہے۔

حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لئے 2019-20 کے عام بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی خرید کے لئے قرض پر 1.5 لاکھ روپے کے سود کی ادائیگی پر انکم ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔


نیتی آیوگ نے ملک میں موبلیٹی کو فروغ دینے کے مقصد سے 2025 تک 150سی سی سے کم تمام موٹر سائیکلوں اور 2023 تک تمام تین پہیہ گاڑیوں کو ای وہیکل میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔