سونا 400 روپے کمزور، چاندی بھی 1530 روپے گری

بازار ماہرین نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان سے کہ چین کے ساتھ کاروباری جنگ کا حل امید سے پہلے نکل سکتا ہے، سونے پر دباؤ رہا۔ بین الاقوامی بازار میں چاندی حاضر تقریباََ مستحکم رہی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: عالمی سطح پر سونے میں گزشتہ ہفتہ رہی زبردست گراوٹ کے دباؤ میں دہلی صرافہ بازار میں سونا جمعرات کو 400 روپے گرکر 38,270 روپے فی دس گرام کی ڈیڑھ مہینہ کی نچلی سطح پر آگیا۔ چاندی بھی 1530 روپے گرتے ہوئے تقریباََ ایک ہفتہ کی نچلی سطح 47,120 روپے فی کلوگرام پر رہی۔

لندن اور نیویارک سے موصولہ اطلاع کے مطابق امریکہ اور چین کے مابین کاروباری جنگ جلد ختم ہونے کی امید میں سونا حاضر بدھ کو 1.8 فی صد ٹوٹ گیا تھا۔ دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کے کمزور پڑنے سے آج یہ 0.3 فی صد چڑھ کر 1508.61ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ دسمبر کا امریکی سونا وعدہ 2.60 ڈالر کی بڑھت میں 1,514.90ڈالر فی اونس بولا گیا۔


بازار ماہرین نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان سے کہ چین کے ساتھ کاروباری جنگ کا حل امید سے پہلے نکل سکتا ہے، سونے پر دباو رہا۔ بین الاقوامی بازار میں چاندی حاضر تقریباََ مستحکم رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔