سونا کی قیمت میں 5000 روپے تک کی گراوٹ

مئی میں ٹریڈنگ کے دوران احمد آباد بلین مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت 63,500 روپے تک پہنچ گئی تھی جو اب گھٹ کر 56 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گزشتہ چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمت دباؤ کا شکار ہے۔ اس گراوٹ کو دیکھتے ہوئے سوال یہ ہے کہ  کیا یہ سونے میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ صحیح وقت ہے؟ دراصل تہواروں کا سیزن کچھ دنوں بعد شروع ہونے والا ہے۔ ہندوستان میں تہوار کے موسم میں سونے کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ ہندوستان میں خاص طور پر دیوالی اور دھنتیرس کے موقع پر سونا خریدنے کی روایت ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، خاص طور پر امریکی مارکیٹ میں دباؤ کے باعث سونے کی قیمت گر رہی ہے۔ بدھ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 0.17 فیصد کمی کے ساتھ 1827.40 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ جبکہ سونا  اس سال 6 مئی کو یہ 2,085.40 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت 0.48 فیصد کمی کے ساتھ 21.28 ڈالر فی اونس ہوگئی۔


واضح رہے  کہ امریکی فیڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سونے اور چاندی کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے امریکی اسٹاک مارکیٹ مسلسل گر رہی ہے۔ لیکن کیا یہ ہندوستانی سونے کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک موقع ہے؟ 5 مئی کو ہندوستانی بلین مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 61,739 روپے کے قریب تھی۔ جو اب گھٹ کر 56 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یہی نہیں مئی میں ٹریڈنگ کے دوران احمد آباد بلین مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت 63,500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ ایسی صورتحال میں سونے کی قیمت اپنی بلند ترین سطح سے 5000 روپے فی 10 گرام کم ہوگئی ہے۔ یہ قیمتیں گزشتہ 4 مہینوں میں کم ہوئی ہیں۔

اگر ہم ہندوستان کی بات کریں تو بدھ کو سونا انتہائی سستے داموں دستیاب تھا۔ 24 کیرٹ سونے کی قیمت 56653 روپے جبکہ 22 کیرٹ  سونے کی قیمت 51894 روپے رہی۔ بدھ کی شام 22 کیرٹ  سونے کی قیمت 52000 روپے فی 10 گرام سے نیچے آگئی۔ جبکہ چاندی کی قیمت 70 ہزار روپے فی کلو کے قریب برقرار ہے۔ مئی کے مہینے میں چاندی کی قیمت 77280 روپے تک پہنچ گئی تھی۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ سونے کی قیمت کا فیصلہ زیادہ تر مارکیٹ میں سونے کی طلب اور رسد کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اگر سونے کی مانگ بڑھی تو قیمت  بھی بڑھے گی۔ سونے کی قیمت عالمی اقتصادی حالات سے بھی متاثر ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر بین الاقوامی معیشت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کا انتخاب کرتے ہیں، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔