سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ جاری، ہفتے بھر میں فی 10 گرام پر 3900 روپے کا اُچھال
سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ یکم جنوری 2025 کو 79,677 روپے ٹریڈ کر رہا تھا، جو اب 1,07,740 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اگر آپ سونا خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو سب سے پہلے اس کی تازہ قیمتوں پر ضرور نظر ڈال لیں۔ دراصل سونا کی قیمت رفتار پکڑ چکی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں گولڈ ریٹس میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور ہر کیریٹری کا سونا نئے لائف ٹائم ہائی لیول پر پہنچ چکا ہے۔ ایم سی ایکس پر ہی 999 خالص سونے کی شرح میں 3900 روپے فی 10 گرام سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، نہ صرف وعدہ کاروبار، بلکہ گھریلو مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں تیز رفتار سے بڑھی ہیں۔
سال 2025 میں سونے کی قیمتوں نے مسلسل پرانے ریکارڈ توڑے ہیں اور اس کی قیمتیں نئی چوٹی پر پہنچ چکی ہیں۔ اس کی یہ رفتار مسلسل جاری ہے اور گزشتہ ہفتے بھی اس نے نئے لائف ٹائم ہائی لیول کو چھو لیا۔ ہفتے بھر میں گولڈ ریٹ میں آئی تبدیلی پر غور کریں تو 3 اکتوبر کے ایکسپائری والے 10 گرام قیراط سونے کی قیمت اچھل کر 1,07,740 روپے پر پہنچ گئی۔ یہ کاروبار کے دوران 1,07,807 روپے کی سطح تک پہنچا تھا، جو اس کا نیا ریکارڈ ہے۔ گزشتہ 29 اگست کو اس کی قیمت 1,03,824 روپے فی 10 گرام تھی اور جمعہ کے 1,07,740 روپے کے حساب سے یہ 3,916 روپے مہنگا ہوا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملٹی کمیوڈیٹی ایکسچینج پر 10 گرام سونا کی قیمت گزشتہ یکم جنوری 2025 کو 79,677 روپے ٹریڈ کر رہا تھا، جو اب 1,07,740 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اس کا حساب کیا جائے تو اس کی قیمت میں سیدھے 28,063 روپے فی 10 گرام کا اضافہ ہو چکا ہے۔ وہیں مہینے بھر میں اس کی قیمت کی رفتار پر نظر ڈالیں تو 7 اگست کو یہ 1,01,468 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر ایم سی ایکس پر ٹریڈ کر رہا تھا اور اب تک اس میں 6,272 روپے کی تیزی آ چکی ہے۔
ایم سی ایکس کی طرح ہی گھریلو مارکیٹ میں بھی سونا کی قیمتوں نے چونکا رکھا ہے۔ انڈین بُلین جوئیلرس ایسو سی ایشن کی ویب سائٹ آئی بی جے اے ڈاٹ کام کے مطابق 29 اگست کی شام کو 10 گرام قیراط سونا 1,02,388 روپے پر بند ہوا تھا لیکن گزشتہ جمعہ کو یہ 1,06,338 روپے پر پہنچ کر بند ہوا، اس کا مطلب محض 5 دنوں میں 10 گرام کا ریٹ 3,950 روپے بڑھ گیا۔ دیگر زمرے کے گولڈ پر بھی نظر ڈالیں تو 24 قیراط گولڈ فی 10 گرام کی قیمت 1,06,338 روپے، 22 قیراط گولڈ فی 10 گرام کی قیمت 1,03,790 روپے، 20 قیراط گولڈ فی 10 گرام کی قیمت 94,640 روپے، 18 قیراط گولڈ فی 10 گرام کی قیمت 86,130 روپے اور 14 قیراط گولڈ فی 10 گرام کی قیمت 68,590 روپے ہے۔
واضح رہے کہ انڈین بُلین جوئیلرس کی ویب سائٹ پر اَپلوڈ ہونے والے یہ گولڈ ریٹس ملک بھر میں یکساں ہوتے ہیں، لیکن جب آپ اپنے شہر میں جوئیلری خریدنے کے لیے جاتے ہیں تو پھر اس پر 3 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی نافذ ہے اور ساتھ ہی ساتھ جوئیلرس اپنا میکنگ چارج بھی وصولتے ہیں، جس کی وجہ سے ان قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔