قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود گزشتہ ہفتے سستا ہوا سونا

سونے پر حاوی مہنگائی کے درمیان زیورات خریدنے سے پہلے اس کے معیار کی جانچ کرنا ضروری ہے۔ اس کے بارے میں پتا لگانا بہت ہی آسان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سونے کی قیمتوں میں تیزی / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دیوالی کا تہوار ختم ہونے اور شادی کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی سونا بھی کروٹ بدل رہا ہے۔ ان حالات میں گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کبھی یہ چھلانگ لگا کر گرین زون میں کاروبار کرتا نظر آیا تو اگلے ہی لمحے وہ ٹوٹ گیا۔ اس اتار چڑھاؤ کے باوجود پورے ہفتے سونے کی قیمتوں میں کمی رہی حالانکہ یہ کمی اس سے پہلے آئی تیز گراوٹ کے مقابلے کافی سست رہی۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج  پر سونے کی فیوچر ٹریڈنگ میں ہی نہیں بلکہ مقامی بازار میں بھی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر آپ سونا خریدنے کی سوچ رہے ہیں تو 24، 22، 20 اور 18 قیراط سونے کے تازہ ترین نرخوں کو ضرورجان لیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر ڈالیں تو ایم سی ایکس پر5 دسمبر کی ایکسپائری والا گولڈ ریٹ آخری کاروباری دن جمعہ کو 224 روپے کی کمی کے ساتھ 1,21,284 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران یہ 1,20,628 روپے پر کھلنے کے بعد 1,22,325 روپے تک اوپر گیا تھا۔ اس کے مقابلے میں پچھلے جمعہ( 24 اکتوبر) کو 10 گرام سونے کی وعدہ قیمت 1,23,451 روپے تھی۔ اس حساب سے سونا ایک ہفتے میں 2,167 روپے فی 10 گرام سستا ہوا ہے۔ اتار چڑھاؤ کی بات کریں تو یہ وعدہ کاروبار میں1.17 لاکھ روپے تک ٹوٹنے کے بعد پھرسے بہتر ہوا تھا۔


ایم سی ایکس گولڈ ریٹ کے بعد اب سونے کی گھریلو قیمتوں پر نظرڈالیں تو انڈین بلین جیولرز ایسوسی ایشن (آئی بی جی اے) کی ویب سائٹ کے مطابق 24 اکتوبر کی شام کو 999 خالص والا 24 قیراط سونے کی قیمت 1,21,518 فی 10 گرام تھی۔ جمعہ کو یہ کم ہوکر 1,20,770 پر آگئی۔ اس کا مطلب ہے کہ سونے کی قیمت 748 روپے فی 10 گرام کم ہوئی ہے۔ آئی بی جی اے کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردہ سونے اور چاندی کی قیمتیں پورے ملک میں یکساں ہیں لیکن سونے کے زیورات کی خریداری کرتے وقت قیمتوں میں میکنگ چارج اور سونے پر جی ایس ٹی 3 فیصد کو جوڑ کر اس کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

سونے پر حاوی مہنگائی کے درمیان زیورات خریدنے سے پہلے اس کے معیار کی جانچ کرنا ضروری ہے۔ اس کے بارے میں پتا لگانا بہت ہی آسان ہے۔ آپ جو زیورات خرید رہے ہیں اس پر قیراط کے حساب سے ہال مارک درج ہوتا ہے۔ جو اس کے خالص ہونے کا ایک پیمانہ ہے۔ مثال کے طور پر 24 قیراط سونے کے زیورات پر999 درج ہوتا ہے، 22 قیراط پر 916 اور 18 قیراط پر 750 لکھا ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔