ریلائنس رٹیل میں جی آئی سی کی 55 سو کروڑ روپے اور ٹی پی جی کی 18 سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

جمعہ کی شب جی آئی سی نے ریلائنس انڈسٹریز کے ذیلی ادارہ آر آر وی ایل میں 1.22 فیصد ایکویٹی کے لئے 5512.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کا اعلان کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مکیش امبانی کی ریلائنس رٹیل میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کا تانتا لگا ہوا ہے اور اب مزید دو کمپنیوں -جی آئی سی نے 5512.5 کروڑ اور ٹی پی جی نے 1837.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں کمپنی میں پانچ بڑے سرمایہ کاروں نے ریلائنس رٹیل وینچرز لمٹیڈ (آر آر وی ایل) میں سرمایہ کاری کی ہے۔

جمعہ کی شب جی آئی سی نے ریلائنس انڈسٹریز کے ذیلی ادارہ آر آر وی ایل میں 1.22 فیصد ایکویٹی کے لئے 5512.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کا اعلان کیا ہے، جبکہ ہفتہ کے روز ٹی جی پی نے 0.41 فیصد ایکویٹی کے لئے 1837.5 کروڑ روپے انویسٹ کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں سودوں میں ریلائنس رٹیل کی پری منی ایکویٹی کی مالیت 4.285 لاکھ کروڑ روپے تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔