ایل پی جی کی قیمت سے لے کر سونے کی فروخت تک، یکم اپریل سے ہونے جا رہیں اہم تبدیلیاں

یکم اپریل 2023 سے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے جبکہ سونے کی فروخت کے حوالے سے نیا اصول نافذ ہو جائے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو بہت سی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں، جن میں سے کئی آپ کو مالی طور پر متاثر کرتی ہیں۔ دو دن بعد اپریل کا مہینہ شروع ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی نیا مالی سال 24-2023 بھی شروع ہو جائے گا۔ ایسے میں تبدیلیوں کی فہرست کچھ طویل ہونے والی ہے۔ یکم اپریل 2023 سے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے جبکہ سونے کی فروخت کے حوالے سے نیا اصول نافذ ہو جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کے دام

سرکاری گیس کمپنیاں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی کی قیمتوں میں ردوبدل کرتی ہیں اور نئے نرخ جاری کرتی ہیں۔ مارچ کے آغاز میں ایل پی جی صارفین کو جھٹکا لگا اور گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ ان کی قیمتوں میں یکم تاریخ کو بھی نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

ایل پی جی کے ساتھ ساتھ سی این جی-پی این جی کی قیمتوں میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ تاہم حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔


سونے کے زیورات کی فروخت

سونے کے زیورات کی فروخت سے متعلق اصول یکم اپریل سے تبدیل ہونے جا رہا ہے۔ صارفین کی وزارت کے مطابق نئے اصول کے تحت 31 مارچ 2023 کے بعد 4 ہندسوں والے ہال مارک یونیک آئیڈنٹیفکیشن (ایچ یو آئی ڈی) والے زیورات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور یکم اپریل 2023 سے صرف 6 ہندسوں والے ہال مارک ایچ یو آئی ڈی زیورات ہی فروخت ہو سکیں گے۔ تاہم، صارفین اپنے پرانے بغیر ہال مارکنگ والے زیورات بھی فروخت کر سکیں گے۔

زیادہ پریمیم والے انشورنس سے آمدنی پر ٹیکس

بجٹ 2023 میں زیادہ پریمیم والے انشورنس سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے تحت اگر آپ کے انشورنس کا سالانہ پریمیم 5 لاکھ سے زیادہ ہے تو اس سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اب تک انشورنس سے ہونے والی باقاعدہ آمدنی مکمل طور پر ٹیکس سے پاک تھی۔ ہائی نیٹ ورتھ انفرادی افراد (ایچ این آئی) اس کا فائدہ حاصل کرتے تھے۔ یہ اصول بھی یکم اپریل 2023 سے نافذ ہونے جا رہا ہے۔


فزیکل گولڈ کو ای گولڈ میں تبدیل کرنا

اپریل کے آغاز کے ساتھ آپ کو فزیکل گولڈ کو ای گولڈ یا ای گولڈ کو فزیکل گولڈ میں تبدیل کرنے پر کوئی کیپیٹل گین ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ کیپٹل گین ٹیکس سے نجات کا اعلان بھی بجٹ تقریر کے دوران کیا گیا تھا۔ تاہم، اگر آپ اسے تبدیل کرنے کے بعد سونے کو فروخت کرتے ہیں، تو آپ کو ایل ٹی سی جی اصولوں کے تحت ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

لکژری گاڑیاں خریدنا مہنگا

نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ لگژری گاڑیاں خریدنا مہنگا ہو جائے گا۔ دراصل ملک میں بی ایس-6 کا پہلا مرحلہ ختم ہونے والا ہے اور دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ اس کے تحت آٹو کمپنیاں نئے قوانین کے تحت کاروں کو اپ ڈیٹ کرنے پر آنے والے اخراجات کی تلافی کے لیے صارفین پر بوجھ بڑھا سکتی ہیں۔ اس کی وجہ سے یکم اپریل کے بعد کار خریدنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔