’مودی حکومت آربی آئی کو لوٹنے میں مصروف‘، راہل گاندھی کا طنز

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم وزیر مالیات نے خود ہی اس معاشی بحران کو دعوت دی ہے اور اب ان کے پاس اس بحران کا کوئی حل نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

آر بی آئی کے ذریعہ حکومت کو 1.76 لاکھ کروڑ روپے دئیے جانے پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر مالیات نے خود ہی اس معاشی بحران کو دعوت دی ہے اور اب ان کے پاس اس پریشانی کا کوئی حل نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے طنز کستے ہوئے کہا کہ آر بی آئی سے چوری کرنا ڈسپنسری سے ایک بینڈ-ایڈ چوری کر گولی لگنے سے ہوئے زخم پر مرہم لگانے جیسا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔

آر بی آئی کے ذریعہ 1.76 لاکھ کروڑ روپے دیئے جانے کو لے کر کانگریس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ آر بی آئی کے ذریعہ حکومت کو دیئے گئے 1.76 لاکھ کروڑ روپے تقریباً وہی ہیں جو 2019 بجٹ میں کیے گئے اعلان سے غائب ہیں۔ کانگریس نے سوال پوچھا ہے کہ آخر وہ پیسے خرچ کہاں کیے گئے؟ اسے بجٹ میں دکھایا کیوں نہیں گیا۔ کانگریس نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر اس طرح سے آر بی آئی کو لوٹا جاتا رہا تو آگے بھی ہماری معیشت اسی طرح تباہ ہوتی رہے گی اور بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں گراوٹ ہوتی رہے گی۔


دوسری طرف کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے سوال کیا ہے کہ کیا یہ اتفاق ہے کہ آر بی آئی کے ذریعہ 1.76 لاکھ کروڑ روپے کا قرض بجٹ میں ’مِسنگ‘ رقم سے میل کھاتا ہے؟ کیا یہ سرکاری خزانہ کی مضبوطی والا قدم ہے یا ’ہارا-کاری‘ کا؟ کیا اس پیسے کا استعمال بی جے پی کے ’کرونی‘ (امیر) دوستوں کو بچانے کے لیے کیا جائے گا؟

رندیپ سرجے والا نے کہا کہ مودی 2.0 نے آر بی آئی میں ’آر‘ کو ’ریزرو‘ سے ’ریویجڈ‘ (برباد) میں بدل دیا ہے۔ آر بی آئی کے ریزرو فنڈ کا استعمال مالی ایمرجنسی کے حالات اور جنگ جیسے ماحول میں کیا جاتا ہے۔ اب اس کا استعمال بی جے پی حکومت معاشی محاذ پر اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے کر رہی ہے۔ بی جے پی نے آر بی آئی کی ساکھ ختم کر دی ہے۔


واضح رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا یعنی آر بی آئی نے مرکزی حکومت کو 1.76 لاکھ کروڑ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پیر کے روز آر بی آئی کی سنٹرل بورڈ کی میٹنگ میں حکومت کو کی جانے والی منتقلی کی رقم پر فیصلہ لیا گیا۔ آر بی آئی بورڈ نے یہ فیصلہ آر بی آئی کے سابق گورنر بمل جالان کی صدارت میں تشکیل کمیٹی کی اس رپورٹ پر کیا جس میں حکومت کو سنٹرل بینک کے ریزرو فنڈ اور اس کے منافع کی منتقلی کرنے کے سلسلے میں سفارش کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Aug 2019, 1:10 PM