ڈاکٹر ریڈی، سن فارما اور اروبندو نے امریکی بازاروں سے اپنی مصنوعات واپس لے لیں!

ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز، سن فارما اور اوروبندو فارما پیداواری مسائل کی وجہ سے اپنی دوائیں امریکی مارکیٹ سے واپس منگوا رہی ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز، سن فارما اور اوروبندو فارما پیداواری مسائل کی وجہ سے اپنی دوائیں امریکی مارکیٹ سے واپس منگوا رہی ہیں۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر ریڈی کی لیبارٹریز زیوی گیٹر (سیپروپٹارین ڈائی ہائیڈڈروکلورائیڈ) پاؤڈر فار اورل سالیوشن ( ملی گرام) واپس منگوا رہی ہے۔

سیپروپٹارین ڈائی ہائیڈڈروکلورائیڈ ہائپرفینل ایلننمیا (ایچ پی اے) کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ خون میں فینی لالینین کی بڑھتی ہوئی مقدار کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کمپنی ہائیڈڈروکلورائیڈ ہائپرفینل کی اضافی کھیپ بھی واپس منگوا رہی ہے۔ یو ایس ایف ڈی اے کے مطابق کمپنی نے 8 اپریل سے امریکی مارکیٹ سے ادویات کو واپس لینا شروع کر دیا تھا۔


اس کے علاوہ سن فارما ایمفوٹیریسین بی لپوسوم کی کی 11016 بوتلیں واپس منگوا رہی ہے۔ یہ فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ کمپنی نے 19 اپریل کو ادویات کو واپس منگوانا شروع کیا۔ اسی طرح اروبندو فارما امریکی مارکیٹ سے کلورازیپیٹ ڈائی پوٹاشیم گولیاں (3.75 ایم جی اور 7.5 ایم جی) کی 13605 بوتلیں واپس منگوا رہا ہے۔ کلورازیپیٹ ڈائی پوٹاشیم گولیوں کا استعمال بے چینی، تناؤ وغیرہ کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے۔

یو ایس ایف ڈی اے کے مطابق ان گولیوں کی رنگت، نقطے دار اور پیلے دھبوں کی وجہ سے 24 اپریل سے واپس منگوائی جا رہی ہے۔

مزید برآں، یو ایس ایف ڈی اے کے مطابق، ایف ڈی سی لمیٹڈ ٹیمولول مالیٹ اوپتھالمک سالیوشن کی 382104 یونٹس مارکیٹ سے واپس منگوائی جا رہی ہیں۔ یہ گلوکوما کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ادویات کے ڈبے معیار کے مطابق نہیں تھے۔

قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں دوا ساز کمپنیوں سپلا اور گلیمارک نے بھی پیداواری مسائل کی وجہ سے امریکی مارکیٹ سے اپنی مصنوعات واپس لے لی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔