ہندوستان میں اندرون ملک فضائی کرایہ آسمان پر، دنیا میں سب سے مہنگا!

دہلی-ممبئی پرواز کو ہندوستان کے مصروف ترین گھریلو راستوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں فلائٹ ٹکٹوں کی قیمتوں میں زبردست اضافے نے مسافروں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

پرواز، علامتی تصویر یو این آئی
پرواز، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اگر آپ فلائٹ سے دہلی سے ممبئی کا سفر کرتے ہیں یا ایسا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے اہم ہے۔ دہلی سے ممبئی تک 24 گھنٹے کی ایڈوانس بکنگ کے لیے فلائٹ ٹکٹ کی قیمت فی الحال 14000 روپے ہے۔ یہ عالمی سطح پر سب سے مہنگے گھریلو ہوائی کرایوں میں سے ایک ہے۔

دہلی-ممبئی پرواز کو ہندوستان کے مصروف ترین گھریلو راستوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں فلائٹ ٹکٹوں کی قیمتوں میں زبردست اضافے نے مسافروں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں ہندوستان، انڈونیشیا، سعودی عرب، جنوبی کوریا اور جاپان سمیت کئی ممالک میں اندرون ملک فضائی کرایوں میں اضافے کا عمل جاری ہے۔


ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل ایشیا پیسیفک کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں ہوائی کرایوں میں سب سے زیادہ 41 فیصد کا اضافہ درج کیا گیاہے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات (34 فیصد)، سنگاپور (30 فیصد) اور آسٹریلیا (23 فیصد) کا نمبر آتا ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایندھن کی قیمتیں اور افراط زر ہوائی کرایوں میں اضافے کے لیے نمایاں طور پر ذمہ دار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔