خام تیل میں کمی کے باوجود حکومت کا ایندھن قیمتوں میں کمی کرنے سے انکار

کورونا کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ کی فکر کے سبب تیل کی طلب میں بہتری نہیں آ رہی ہے اور بازار میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے، جبکہ خام تیل کی وعدہ قیمتوں میں زبردست کمی درج کی گئی ہے

پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 31 دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، تاہم یہ قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل ے روز بھی داموں میں مستحکم رکھا۔

ادھر، کورونا کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے خوف کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی طلب میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے، جس کے نتیجہ میں بازار میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔ پیر کے روز وعدہ بازار میں خام تیل کی قیمت 95 روپے کے خسارہ کے ساتھ 4986 روپے فی بیرل رل گئی۔


عالمی سطح پر نیو یارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے دام 1.86 فیصد خسارے کے ساتھ 67.17 ڈالر فی بیرل رہ گئے۔ جبکہ عالمی معیار کے مشہور برینٹ کروڈ کے دام 1.62 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 69.45 ڈالر فی بیرل رہ گئے۔

وہیں گزشتہ روز وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی کم کئے جانے کے امکانات پر کہا کہ حکومت ایندھن پر مصنوعات ٹیکس کو کم کرنے کی حالت میں ہوتی اگر اس پر یو پی اے کی حکومت کے وقت کے آئل بانڈس کے لئے ادائیگی کرنے کا بوجھ نہیں ہوتا۔ پٹرول قیمتوں میں کمی کے لئے ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں اندھن پر دی گئی بھاری سبسدی کے عوض میں کی جا رہی ادائیگی کے سبب ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز اور ریاستوں کو ساتھ بیٹھ کر پٹرولیم کی اونچی قیمتوں کے مسئلہ کے حل کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

پٹرول-ڈیزل کے موجودہ دام

دہلی: پٹرول 101.84 فی لیٹر، ڈیزل 89.87 فی لیٹر

ممبئی: پٹرول 107.83 فی لیٹر، ڈیزل 97.45 فی لیٹر

کولکاتا: پٹرول 102.08 فی لیٹر، ڈیزل 93.02 فی لیٹر

چنئی: پٹرول 102.49 فی لیٹر، ڈیزل 94.39 فی لیٹر

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔