دہلی: شادی میں مہمانوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، تاجروں کا مطالبہ

کنفیڈیریشن آف آل انڈیا ٹریڈ ایسوسی ایشن نے شادی کی تقریب میں مہمانوں کی تعداد کم کرنے کے دہلی حکومت کے فیصلے کو تجارت اور محصولات کے مفاد اور تاجروں کے برخلاف بتاتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا

اروند کیجریوال، تصویر میڈیا
اروند کیجریوال، تصویر میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کی مختلف تجارتی تنظیموں اور کاروباری اداروں کے اتحاد کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈ ایسوسی ایشن کی تقریب میں مہمانوں کی تعداد کم کرنے کے دہلی حکومت کے فیصلے کو تجارت اور محصولات کے مفاد اور تاجروں کے برخلاف بتاتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیوپار منڈل کے قومی ترجمان راجیشور پنولی نے جمعرات کے روز یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ کنفیڈریشن نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو خط لکھ کر اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 200 سے 50 تک کام کرنے کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اس پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔


کنفیڈریشن نے کہا کہ شادی کی تقریبات کے لیے خیمے، کیٹرنگ، شادی کے منڈپ، کاروباری فروخت اور دعوت نامے کی پرنٹنگ، بینڈ باجہ، الیکٹریشن، ڈی جے وغیرہ میں کام کرنے والے ان گنت افراد گزشتہ آٹھ ماہ سے بے روزگار بیٹھے ہیں اور یہ فیصلہ ان سب کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیل کیا جانا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔