کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 198 روپے کی کمی، گھریلو سلنڈر پر کوئی راحت نہیں

دہلی میں ایل پی جی کے داموں میں 198 روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ہے۔ راجدھانی دہلی میں اب میں 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کے دام 2021 روپے ہو گئے، پہلے یہ سلنڈر 2219 رپوے میں دستیاب تھا

ایل پی جی سلنڈر، تصویر آئی اے این ایس
ایل پی جی سلنڈر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کے کمرشیل سلنڈر کے داموں میں کمی کی ہے، نئی قیمتیں یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔ دہلی میں ایل پی جی کے داموں میں 198 روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ہے۔ راجدھانی دہلی میں اب میں 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کے دام 2021 روپے ہو گئے، پہلے یہ سلنڈر 2219 رپوے میں دستیاب تھا۔

تاہم، اس کا فائدہ عوام کو بڑے پیمانے پر نہیں مل سکے گا کیوں کہ گھریلو استعمال والے 14.2 کلوگرام والے ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے اور وہ اپنے پرانے داموں پر ہی دسپتال ہے۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر میں 19 مئی کو تبدیلی کی گئی تھی۔


رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کے 19 کلوگرام کے کمرشیل سلنڈر کے داموں میں کولکاتا میں 182 روپے، ممبئی میں 190.50 روپے جبکہ چنئی میں 187 روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے داموں میں حالیہ نرمی کے بعد عام لوگوں کو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی امید تھی لیکن ان کی امیدوں دام کم نہ کئے جانے سے جھٹکا لگا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔